☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدہ ریحانہ رضی اللہ عنہا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خادمہ تھیں ان کا ذکر بعد از تسری
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدہ ریحانہ رضی اللہ عنہا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خادمہ تھیں ان کا ذکر بعد از تسری
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 7002 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العبّاس، حدثنا أبو أسامة الحلبي، حدثنا حجاج بن أبي منيع، عن جده، عن الزُّهْري قال: واستَسَرَّ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ريحانة من بني قريظة، ثم أعتقها ولَحِقَت بأهلها (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
امام زہری سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بنو قریظہ کی سیدہ ریحانہ رضی اللہ عنہا کو بطور لونڈی (سریہ) اختیار فرمایا، پھر انہیں آزاد کر دیا اور وہ اپنے گھر والوں سے جا ملیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7002]
تخریج الحدیث
«إسناده جيد،إلى الزهري.» [ترقيم الرساله 7002] [ترقيم الشركة 6923]
الحكم على الحديث
إسناده جيد
الحكم: إسناده جيد
حدیث نمبر: 7003 مستدرک الحاکم
قال أبو عُبيدةَ مَعمرُ بن المثنّى: وكانت من سَرَاري رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ريحانة بنت زيد بن شمعون من بني النضير، قال بعضُهم: من بني قريظة، فكانت تكون في النخل، وكان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقيل عندها أحيانًا، وكان سَبَاها في شوال سنة أربعٍ. قال أبو عبيدة: وهنَّ أربعٌ: مارية القبطية، وريحانة، وجميلة أصابها في السبي فكادَها نساؤُه، خِفْنَ أَن تَغلِبَهنَّ عليه، وكانت له جاريةٌ أخرى نَفيسةُ وَهَبَتها له زينب بنت جحش، وقد كان هَجَرَها في شأن صفية بنت حُيَي ذا الحِجَّة والمحرَّم وصَفَر، فلما كان شهر ربيع الأول الذي قُبِضَ فيه النَّبيّ صلى الله عليه و آله وسلم رَضِيَ عن زينب ودخل عليها، فقالت ما أدري ما أجزيك! فَوَهَبَتها له صلى الله عليه و آله وسلم. ذكر بناتِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بعد فاطمة ﵅ ذكر زينب بنتِ خديجة ﵂، وهي أكبر بنات رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6832 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ابو عبیدہ معمر بن مثنیٰ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی چار لونڈیاں (سُراری) تھیں: ماریہ قبطیہ، ریحانہ بنت زید بن شمعون جن کا تعلق بنو نضیر سے تھا (بعض کے نزدیک وہ بنو قریظہ سے تھیں، وہ کھجوروں کے باغ میں رہا کرتی تھیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کبھی کبھی دوپہر کو وہاں قیلولہ فرماتے تھے، انہیں شوال سنہ 4 ہجری میں قیدی بنایا گیا تھا)، تیسری جمیلہ تھیں جو قید ہو کر آئی تھیں مگر ازواج مطہرات کو ان کے بارے میں غیرت ہوئی اور انہیں خوف ہوا کہ کہیں وہ ان پر غالب نہ آ جائیں، اور چوتھی ایک نہایت نفیس لونڈی تھی جو سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہدیہ کی تھی؛ ہوا یوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کے معاملے پر سیدہ زینب سے ذوالحجہ، محرم اور صفر کے مہینوں میں علیحدگی اختیار فرمائی تھی، پھر جب ربیع الاول کا مہینہ آیا جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم زینب رضی اللہ عنہا سے راضی ہو گئے اور ان کے پاس تشریف لے گئے، جس پر سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے خوش ہو کر عرض کی کہ میں نہیں جانتی میں آپ کا شکریہ کیسے ادا کروں! چنانچہ انہوں نے وہ لونڈی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہبہ کر دی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7003]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 7003] [ترقيم الشركة 6924] [ترقيم العلميه 6832]