☽ 2 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا اپنی کثرتِ صدقات کی وجہ سے مسکینوں کا ٹھکانہ (مأویٰ) تھیں
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدہ زینب رضی اللہ عنہا اپنی کثرتِ صدقات کی وجہ سے مسکینوں کا ٹھکانہ (مأویٰ) تھیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 6937 مستدرک الحاکم
قال: وحدثني عمر بن عثمان الجَحْشي، عن أبيه قال: ما تركَتْ زينبُ بنتُ جَحْش دينارًا ولا درهمًا، كانت تتصدَّقُ بكلِّ ما قَدَرَت عليه، وكانت مأوى المساكين، وتركت منزلَها، فباعوه من الوليد بن عبد الملك حين هَدَمَ المسجدَ بخمسين ألفَ درهم (2) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
عمر بن عثمان جحشی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نے اپنے پیچھے کوئی دینار یا درہم نہیں چھوڑا، وہ جو کچھ بھی پاتیں اسے صدقہ کر دیتیں، وہ مسکینوں کی جائے پناہ تھیں، انہوں نے اپنا مکان چھوڑا جسے ان کے ورثاء نے ولید بن عبدالملک کے ہاتھ اس وقت پچاس ہزار درہم میں فروخت کیا جب مسجد (نبوی) کی توسیع کی جا رہی تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6937]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6937] [ترقيم الشركة 6857]
حدیث نمبر: 6938 مستدرک الحاکم
قال: وحدثني عمر بن عثمان الجَحْشي، عن إبراهيم بن عبد الله بن محمد الجَحْشيّ، عن أبيه قال: سُئلت أمُّ عُكاشة بن مِحصَن: كم بلغت زينبُ بنتُ جَحْش يومَ تُوفِّيت؟ فقالت: قدمنا المدينةَ للهجرة وهي بنتُ بضع وثلاثين، وتُوفِّيت سنةَ عشرين. قال عمر بن عثمان: كان أبي يقول: تُوفِّيت زينب بنت جحش وهي ابنةُ ثلاثٍ وخمسين (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6775 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
عمر بن عثمان جحشی سے روایت ہے، وہ ابراہیم بن عبداللہ بن محمد جحشی سے اور وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ کی والدہ سے پوچھا گیا: سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کی وفات کے وقت عمر کتنی تھی؟ انہوں نے بتایا: ”جب ہم ہجرت کر کے مدینہ آئے تو ان کی عمر تیس سال سے کچھ اوپر تھی، اور ان کی وفات بیس ہجری میں ہوئی“۔ عمر بن عثمان کہتے ہیں کہ میرے والد فرمایا کرتے تھے: ”سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کی جب وفات ہوئی تو وہ ترپن (53) سال کی تھیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6938]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف بمرَّة، من فوق الواقديّ لم نتبيَّنهم. وأخرجه ابن سعد في "الطبقات" 10/ 111» [ترقيم الرساله 6938] [ترقيم الشركة 6858] [ترقيم العلميه 6775]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف بمرَّة
الحكم: إسناده ضعيف بمرَّة