أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا جَرير بن حازم، قال: سمعتُ محمد بن عبد الله بن أبي يعقوب يُحدِّث عن عبد الله بن شدَّاد بن الهاد، عن أبيه قال: خرجَ علينا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في إحدى صلاتَي النهار الظُّهرِ أو العصر، وهو حاملٌ الحسن أو الحسين، فتقدَّم فوضعه عند قدمه اليمنى، فسجد رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم سجدةً أطالها، فرفعتُ رأسي بين الناس، فإذا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ساجدٌ، وإذا الغلامُ راكبٌ ظهرَه، فعُدْتُ فسجدت، فلما انصرف رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، قال ناسٌ: يا رسولَ الله، لقد سجدتَ في صلاتك هذه سجدةً ما كنتَ تسجدُها، أشيءٌ أُمرتَ به أو كان يُوحَى إليك؟ فقال:"كلٌّ لم يكن، ولكنَّ ابني ارتحَلَني، فكرهتُ أن أُعجِلَه حتى يقضيَ حاجتَه" (1) . ذكرُ الحارث بن مالك ابنِ البَرْصاء اللَّيثي ﵁-
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6631 - إسناده جيد
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا شداد بن ہاد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دن کی دو نمازوں یعنی ظہر یا عصر میں سے کسی ایک کے لیے ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حسن یا حسین رضی اللہ عنہما میں سے کسی کو اٹھایا ہوا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آگے بڑھے اور انہیں اپنے دائیں قدم کے پاس بٹھا دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک طویل سجدہ کیا، میں نے لوگوں کے درمیان سے اپنا سر اٹھا کر دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدے کی حالت میں تھے اور بچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پشت پر سوار تھا، چنانچہ میں دوبارہ سجدے میں چلا گیا، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے اس نماز میں ایسا طویل سجدہ کیا جو آپ پہلے نہیں کیا کرتے تھے، کیا آپ کو کسی کام کا حکم دیا گیا تھا یا آپ پر وحی نازل ہو رہی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے کوئی بات نہ تھی، بلکہ میرا یہ بیٹا مجھ پر سوار ہو گیا تھا، تو میں نے اسے جلدی اتار کر پریشان کرنا پسند نہ کیا جب تک کہ وہ اپنی ضرورت پوری نہ کر لے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6776]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،وجوَّد إسنادَه الذهبي في "التلخيص".» [ترقيم الرساله 6776] [ترقيم الشركة 6696] [ترقيم العلميه 6631]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح