☽ 2 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا جابر بن سمرة سوائی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا جابر بن سمرة سوائی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 6730 مستدرک الحاکم
أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقفي، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خليفة ابن خيَّاط قال: جابرُ بن سَمُرة السُّوائي، يُكنى أبا خالد، ويقال: أبو عبد الله مات في ولاية بِشر بن مروان.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط سے مروی ہے کہ: جابر بن سمرہ سوائی، ان کی کنیت ابوخالد تھی اور ایک قول کے مطابق ابوعبداللہ تھی، ان کی وفات بشر بن مروان کی گورنری کے دور میں ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6730]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6730] [ترقيم الشركة 6650]
حدیث نمبر: 6731 مستدرک الحاکم
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا يحيى بن محمد بن بن يحيى، (ح) وحدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا يوسف بن يعقوب؛ قالا: حدثنا أبو الربيع الزَّهراني، حدثنا جَرير، عن المغيرة، عن الشَّعبي، عن جابر بن سَمُرة قال: كنتُ عندَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فسمعتُه يقول:"لا يزالُ أمرُ هذه الأمة ظاهرًا حتى يقومَ اثنا عشرَ خليفةً" وقال كلمةً خفيَتْ عليَّ، وكان أَبي أدنى إليه مجلسًا منِّي، فقلتُ: ما قال؟ فقال:"كلُّهم من قريش" (1) . وقد روى جابر بن سَمُرة عن أبيه حديثًا آخر:
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اس امت کا نظام اور غلبہ ہمیشہ قائم رہے گا یہاں تک کہ بارہ خلیفہ گزر جائیں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کوئی بات کہی جو (شور کی وجہ سے) مجھ پر مخفی رہی، جبکہ میرے والد مجھ سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مجلس کے قریب بیٹھے تھے، میں نے ان سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کیا فرمایا؟ تو انہوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان تھا: ”وہ تمام کے تمام قریش سے ہوں گے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6731]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،يوسف بن يعقوب: هو ابن إسماعيل بن حماد بن زيد، وأبو الربيع الزهراني: هو سليمان بن داود العتكي، وجرير: هو ابن عبد الحميد، والمغيرة: هو ابن مِقسم الضبي.» [ترقيم الرساله 6731] [ترقيم الشركة 6651]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6732 مستدرک الحاکم
أخبرَناه أبو بكر محمد بن عبد الله الحَفيد، حدثنا علي بن الحسين بن الجُنيد، حدثنا سليمان بن داود الشَّاذَكوني، حدثنا إسماعيل بن عبيد الله، حدثنا عثمان بن عبد الله (2) بن مَوْهَب، عن جابر بن سَمُرة، عن أبيه سَمُرة بن عمرو (3) السُّوَائي قال: سألتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: إنَّا أهلُ باديةٍ وماشية، فهل نتوضَّأُ من لحوم الإبلِ وألبانِها؟ قال:"نعم" فقلت: نتوضَّأ من لحومِ الغَنم وألبانِها؟ قال:"لا" (1) ذكرُ أبي جُحَيفة السُّوَائي ﵁-
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ اپنے والد سیدنا سمرہ بن عمرو سوائی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا کہ ہم بستیوں سے دور رہنے والے اور مویشی پالنے والے لوگ ہیں، تو کیا ہم اونٹ کا گوشت کھانے اور اس کا دودھ پینے کے بعد (دوبارہ) وضو کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں (وضو کیا کرو)“، میں نے عرض کی: کیا ہم بکری کا گوشت کھانے اور اس کا دودھ پینے کے بعد بھی وضو کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6732]
تخریج الحدیث
«إسناده تالف، سليمان بن داود الشاذكوني متهم بالكذب، وشيخه إسماعيل بن عبيد الله لم نتبينه. عثمان بن موهب: هو عثمان بن عبد الله بن موهب المدني.» [ترقيم الرساله 6732] [ترقيم الشركة 6652]
الحكم على الحديث
إسناده تالف
الحكم: إسناده تالف