حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين ابن الفرج، حدثنا محمد بن عمر قال: شَهِدَ جابرُ بن عبد الله العَقَبَةَ في السَّبعين من الأنصار الذين بايعَوا رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم عندها، وكان من أصغرهم يومَئذٍ، وأراد شهودَ بدرٍ فخَلَّفه أبوه على أخَوَاته وكنَّ تِسعًا، وخَلَّفه أيضًا حين خرج إلى أُحدٍ، وشَهِدَ ما بعدَ ذلك من المشاهد.
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر سے روایت ہے کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے ان ستر انصار کے ساتھ بیعتِ عقبہ میں شرکت فرمائی جنہوں نے وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیعت کی تھی، اور وہ اس دن سب سے کم عمر شرکاء میں سے تھے، انہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کا ارادہ کیا تھا لیکن ان کے والد نے انہیں اپنی نو بہنوں کی دیکھ بھال کے لیے پیچھے چھوڑ دیا تھا، اور جب وہ احد کے لیے نکلے تب بھی ان کے والد نے انہیں پیچھے چھوڑا (تاکہ وہ بہنوں کا خیال رکھیں)، تاہم اس کے بعد کے تمام غزوات میں جابر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ شریک رہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6540]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6540] [ترقيم الشركة 6462]