☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی نبی کریم ﷺ کے گھر میں نماز
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی نبی کریم ﷺ کے گھر میں نماز
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 6411 مستدرک الحاکم
قال علي: وحدثنا حَجّاج، حدثنا شُعبة، عن أبي نَوفَل قال: قلت لابن عبّاس: يا أبا العبّاس.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ابو نوفل بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: ”اے ابوالعباس!“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6411]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6411]
حدیث نمبر: 6412 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا إسماعيل بن إسحاق، حدثنا مُسدَّد ابن مُسرهَد، حدثنا يحيى بن سعيد، عن أبي يونس - وهو حاتم بن أبي صَغيرة - عن عمرو بن دينار، عن كُرَيب، عن ابن عبّاس قال: أَتيتُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم وهو يصلِّي من آخر الليل، فقمتُ وراءَه، فأَخذني فأقامني حِذاءَه، فلما أَقبَل على صلاته انخَنَستُ، فلما انصرف قال:"ما لك؟ أَجعَلُك حِذائي فتَخنُسَ؟" قلت: ما ينبغي لأحد أن يصلِّيَ حِذاءَك وأنت رسولُ الله، فأَعجَبه، فدعا الله أن يزيدَني فَهْمًا وعلمًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6279 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں رات کے آخری حصے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے کھڑا ہو گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے پکڑ کر اپنے برابر کھڑا کر دیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی نماز کی طرف متوجہ ہوئے تو میں پیچھے ہٹ گیا، نماز سے فارغ ہو کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تجھے کیا ہوا؟ میں تجھے اپنے برابر کھڑا کرتا ہوں اور تو پیچھے ہٹ جاتا ہے؟“ میں نے عرض کیا: کسی کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ آپ کے برابر کھڑا ہو کر نماز پڑھے جبکہ آپ اللہ کے رسول ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو میری یہ بات پسند آئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ سے دعا فرمائی کہ وہ میری سمجھ اور علم میں اضافہ فرمائے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6412]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،كريب: هو مولى ابن عبّاس.» [ترقيم الرساله 6412] [ترقيم الشركة 6338] [ترقيم العلميه 6279]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح