حَدَّثَنَا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حَدَّثَنَا الحسن بن علي بن شَبِيب المَعمَري، حَدَّثَنَا عبد الرحمن (2) بن صالح الأَزْدي، حَدَّثَنَا خالد بن سعيد بن عمرو بن سعيد بن العاص، عن أبيه، عن عائشة: أنها دَعَتْ أبا هريرة فقالت له: يا أبا هريرةَ، ما هذه الأحاديثُ التي تَبلُغُنا أنك تحدِّث بها عن النَّبِيِّ صلى الله عليه و آله وسلم؟ هل سمعتَ إِلَّا ما سَمِعْنا، وهل رأيتَ إلَّا ما رأَيْنا؟ قال: يا أُمَّاه، إنه كان يَشغلُكِ عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم المِرآةُ والمُكحُلَةُ والتصنُّعُ لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وإني واللهِ ما كان يَشغَلُني عنه شيء (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6160 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا خالد بن سعید بن عمرو بن سعید بن العاص اپنے والد سے اور وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور ان سے کہا: ”اے ابوہریرہ! یہ کیسی احادیث ہیں جو ہمیں معلوم ہو رہا ہے کہ تم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے ہو؟ کیا تم نے وہی کچھ نہیں سنا جو ہم نے سنا اور وہی کچھ نہیں دیکھا جو ہم نے دیکھا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے امی جان! آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ (زیادہ وقت گزارنے سے) آئینہ، سرمہ دانی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے بناؤ سنگھار بھی مصروفیت ہوتی تھی (جس کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ بہت سارے اقوال اور افعال کا آپ کو پتا نہ چلتا ہو لیکن)، جبکہ اللہ کی قسم! مجھے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رفاقت سے کوئی چیز مشغول نہیں رکھتی تھی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6284]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن، من أجل عبد الرحمن الأزدي وشيخه خالد بن سعيد. وأخرجه بنحوه ابن سعد في "الطبقات" 2/ 314 و 5/ 239 - ومن طريقه ابن عساكر 67/ 353 - من طريقين عن عمرو بن يحيى بن سعيد الأُموي، عن جدِّه سعيد بن عمرو بن سعيد بن العاص، وعمرو ثقة.» [ترقيم الرساله 6284] [ترقيم الشركة 6217] [ترقيم العلميه 6160]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن