☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ قریش میں سب سے زیادہ سخی تھے
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا عباس رضی اللہ عنہ قریش میں سب سے زیادہ سخی تھے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 5506 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو بكر أحمد بن كامل القاضي، حدثنا محمد بن سعد العوفي، حدثنا يعقوب بن محمد الزُّهري، حدثنا محمد بن طلحة التَّيْمي، حدثنا أبو سُهيل (1) ابن مالك، عن سعيد بن المسيّب، عن سعد بن أبي وقّاص قال: كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يُجهِّز أو كان يَعرِضُ جيشًا بِنَقِيع (2) الخَيل، فاطّلع العباسُ بنُ عبد المُطلب، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"هذا العباسُ عمُّ نبيِّكم، أجوَدُ قُريشٍ كَفًّا، وأحْناهُ عليها" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بقیع الخیل کے مقام پر (جو کہ گھوڑوں کی چراگاہ تھی) ایک لشکر تیار کر رہے تھے یا اس کا معائنہ فرما رہے تھے، اتنے میں سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نمودار ہوئے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ عباس ہیں، تمہارے نبی کے چچا، قریش میں سب سے بڑھ کر سخی اور ان پر سب سے زیادہ شفیق و مہربان۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5506]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، يعقوب بن محمد بن الزُّهري» [ترقيم الرساله 5506] [ترقيم الشركة 5460]
الحكم على الحديث
حديث حسن
الحكم: حديث حسن
حدیث نمبر: 5507 مستدرک الحاکم
وقد حدَّثَناه الشيخ أبو بكر بن إسحاق وأبو بكر بن داود الزاهد، قالا: أخبرنا علي بن الحسين (4) بن الجُنيد، حدثنا أحمد بن صالح المصري، حدثنا محمد بن طلحة التَّيْمي، حدثنا أبو سُهيل (5) بن مالك، عن سعيد بن المسيّب، عن سعد بن أبي وقاص، قال: خرج النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم يجهِّز جيشًا، فنظر العباس، فقال:"هذا العباسُ عمُّ النبيِّ أَجوَدُ قُريش كفًّا، وأوصلُها لها" (6) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک لشکر تیار کرنے کے لیے نکلے، پھر آپ کی نظر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ پر پڑی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ عباس ہیں، نبی کے چچا، قریش میں سب سے زیادہ سخی اور ان کے ساتھ سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5507]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5507] [ترقيم الشركة 5461]