وزاد فيه أبو عبد الله بن بُطَّة (3) بإسناده عن محمد بن عمر، فقال: ابن مُقرِّن بن عائذ بن مِيجا (4) بن هُجَير بن نصر بن حُبْشِيَّة بن كعب بن ثَوْر بن هُذْمة (1) بن لاطِم بن عثمان بن مُزَينة، ويُكنى أبا عمرو، وكان هو وستةُ إخوةٍ له شَهِدوا الخندقَ مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وكان النعمانُ أحدَ مَن حَمَل إحدى أَلْويةِ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وصاحبَ لواء مُزَينة التي كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم عَقَدَها لهم يوم فتح مكة، وكان النعمان أميرَ الجيش يوم نهاوند، فقُتل يومئذٍ، وذلك سنة إحدى وعشرين من الهجرة (2) .
الترجمة: طلحہ بابر
محمد بن عمر سے مروی ہے کہ نعمان بن مقرن بن عائذ بن میجا بن ہجیر بن نصر بن حبشیہ بن کعب بن ثور بن ہذمہ بن لاطم بن عثمان بن مزینہ (ان کا نسب ہے)، ان کی کنیت ابو عمرو تھی، وہ اور ان کے چھ بھائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ غزوہ خندق میں شریک ہوئے تھے، نعمان ان خوش نصیبوں میں سے تھے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جھنڈوں میں سے ایک جھنڈا اٹھایا، وہ قبیلہ مزینہ کے اس جھنڈے کے علمبردار تھے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ان کے لیے باندھا تھا، نعمان جنگِ نہاونڈ کے دن لشکر کے امیر (سپہ سالار) تھے اور اسی معرکے میں سنہ 21 ہجری میں شہید ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5361]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5361] [ترقيم الشركة 5315]