☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا ابو الہیثم بن تیہان اشہلی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا ابو الہیثم بن تیہان اشہلی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 5332 مستدرک الحاکم
أخبرني أبو الحسن محمد بن أحمد الشَّبَّوي (3) بمَرْو، حدثنا جعفر بن محمد بن الحارث، حدثنا عمار بن الحسن، حدثنا سَلَمة بن الفَضْل، عن محمد بن إسحاق، قال: وشَهِدَ العقبةَ الأُولى والثانيةَ من الأنصار ثم من بني عبد الأشْهَل أبو الهيثم بن التَّيِّهان، واسمُه مالكٌ، حَليفٌ لهم، وهو نَقيبٌ، شهد بدرًا، ولا عَقِبَ له (4) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ انصار میں سے بنو عبد الاشہل کے ابو الہیثم بن تیہان (جن کا نام مالک تھا اور وہ ان کے حلیف تھے) بیعتِ عقبہ اولیٰ اور ثانیہ دونوں میں شریک ہوئے، وہ نقیب تھے اور انہوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی، ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5332]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5332] [ترقيم الشركة 5285]
حدیث نمبر: 5333 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحَسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين، حدثنا محمد بن عمر، عن شُيوخه: وأبو الهيثَم بن التَّيِّهان اسمُه مالك، من بَلِيّ بن عَمرو بن الحافِ بن قُضاعة، حليفٌ لبني عبد الأشْهَل، وقال: أبو الهيثم بن التَّيِّهان وأسعدُ بن زُرَارة من أول مَن أسلَمَ من الأنصار بمكة، ومن أول من لقيَ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم قبلَ قومِهم، وقَدِمُوا المدينةَ بذلك، وشهد أبو الهيثَم العقبةَ مع السبعين من الأنصار، وهو أحدُ النُّقباء الاثني عشر، لا خِلافَ بينَهم في ذلك، وآخى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بين أبي الهيثم بن التَّيِّهان وعثمان بن مَظعُون، وشَهِد أبو الهيثم بدرًا وأُحدًا والخَندق، والمَشاهِدَ كلَّها مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
محمد بن عمر اپنے شیوخ سے روایت کرتے ہیں کہ ابو الہیثم بن تیہان کا نام مالک تھا، ان کا تعلق قبیلہ بلی بن عمرو سے تھا اور وہ بنو عبد الاشہل کے حلیف تھے، ابو الہیثم بن تیہان اور اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہما مکہ میں انصار کے ان اولین افراد میں سے تھے جو اسلام لائے اور اپنی قوم سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملے اور مدینہ میں اسلام کی خوشخبری لے کر آئے، ابو الہیثم ان ستر انصار میں شامل تھے جنہوں نے بیعتِ عقبہ کی تھی اور وہ بارہ نقیبوں میں سے ایک تھے، اس بات میں کوئی اختلاف نہیں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے اور عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا تھا، ابو الہیثم رضی اللہ عنہ غزوہ بدر، احد، خندق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تمام غزوات میں شریک رہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5333]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5333] [ترقيم الشركة 5286]