☽ 2 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا بلال بن رباح رضی اللہ عنہ کے فضائل یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موذن ہیں۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے روایت کی ہے۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا بلال بن رباح رضی اللہ عنہ کے فضائل یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موذن ہیں۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے روایت کی ہے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 5313 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو عبد الله محمد بن أحمد بن بُطّة الأصبَهاني، حدثنا محمد بن عبد الله بن رُسْتَه الأصبهاني، حدثنا سليمان بن داود الشاذَكُوني، حدثنا محمد بن عمر، قال: بلالُ بن رَباح مولى أبي بكر الصِّدِّيق ﵄، ويُكنى أبا عبد الله، وكان من مُولَّدِي السَّرَاة، مات بدمشق سنة عشرين، فدُفِن عند الباب الصغير في مقبرة دمشق، وهو ابن بِضْع وستين سنةً (1) . سمعتُ شعيب بن طَلْحة يقول: كان بلالٌ تِرْبَ أبي بكر. وشعيبٌ أعلمُ بميلادِ بلالٍ (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
محمد بن عمر کہتے ہیں کہ بلال بن رباح سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام تھے، ان کی کنیت ابو عبداللہ تھی، وہ قبیلہ سراۃ کے رہنے والوں میں سے تھے، ان کی وفات سنہ 20 ہجری میں دمشق میں ہوئی اور وہیں مقبرہ دمشق کے باب الصغیر کے پاس دفن ہوئے، اس وقت ان کی عمر ساٹھ سال سے کچھ اوپر تھی، شعیب بن طلحہ کہتے ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہم عمر تھے، اور شعیب بلال کی تاریخ پیدائش کے متعلق زیادہ علم رکھتے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5313]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5313] [ترقيم الشركة 5265]