☽ 2 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا سہیل بن عمرو بن عبد شمس کا ذکر
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا سہیل بن عمرو بن عبد شمس کا ذکر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 5307 مستدرک الحاکم
أخبرني أحمد بن يعقوب، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خَلِيفة بن خَيّاط، قال: سُهيل بن عَمرو بن عبد شَمْس بن نَصْر بن مالك بن حِسْل بن عامر بن لُؤي بن غالب، وقال: سُهيل بن عمرو يُكنى أبا يزيد (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط کہتے ہیں کہ سہیل بن عمرو بن عبد شمس بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لؤی بن غالب (ان کا نسب ہے) اور ان کی کنیت ابو یزید تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5307]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5307] [ترقيم الشركة 5260]
حدیث نمبر: 5308 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحَسن، حدثنا الحُسين، حدثنا محمد بن عمر، قال: كان سهيلُ بن عَمرو من أشراف قريش ورؤسائهم، وشَهِدَ بدرًا مع المشركين، فأسرَه مالكُ بن الدُّخشُم، فقال: أسرْتُ سُهيلًا فلم أبتَغي … به غَيرَه من جميع مع الأُمَمْ وخِنْدِفُ تَعلَمُ أن الفَتى … سُهيلًا فَتَاها إذا ما انتَظَمْ ضربتُ بذِي الشَّفْرِ حتى انْحَنى … وأكرهتُ نفسي على ذِي النِّعَمْ (2) قال: ومن ولدِه عبدُ الله، وهو من المهاجرين الأوّلين، وشهد بدرًا، وأبو جَنْدَل وقد صَحِبَ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، وعتبةُ الأصغَر.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5225 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
محمد بن عمر کہتے ہیں کہ سہیل بن عمرو قریش کے اشراف اور ان کے سرداروں میں سے تھے، انہوں نے مشرکین کی طرف سے غزوہ بدر میں شرکت کی اور مالک بن الدخشم نے انہیں قیدی بنایا، اس پر انہوں نے یہ اشعار کہے: ”میں نے سہیل کو قید کیا اور میں اس کے بدلے تمام اقوام کے بدلے میں بھی کسی اور کو لینے کا خواہش مند نہیں ہوں، اور قبیلہ خندف جانتا ہے کہ جوانمرد سہیل ہی ان کا (اصلی) جوان ہے جب معاملات منظم ہوں، میں نے ذو الشفر (تلوار) سے ایسی ضرب لگائی کہ وہ مڑ گئی اور میں نے اپنی جان کو اس انعام یافتہ شخص پر (قابو پانے کے لیے) مجبور کیا“۔ سہیل کی اولاد میں عبداللہ ہیں جو سابقین اولین مہاجرین میں سے ہیں اور غزوہ بدر میں شریک ہوئے، اور ابو جندل ہیں جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحبت پائی، اور عتبہ اصغر ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5308]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5308] [ترقيم الشركة 5261] [ترقيم العلميه 5225]