☽ 1 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا طلیب بن عمیر بن وہب بن کثیر بن عبد بن قصی کے مناقب کا بیان
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا طلیب بن عمیر بن وہب بن کثیر بن عبد بن قصی کے مناقب کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 5119 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، حدثنا أبو الأسود، عن عُروة بن الزُّبَير، قال: وكان ممَّن شهد بدرًا من بني هاشم بن عبد مَنَاف أبو كَبْشة مولى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم. ذكرُ مناقب طُلَيب بن عُمير بن وَهْب بن كَثير بن عبد بن قُصَيّ يُكنى أبا عَدِيّ، وكان من مُهاجِرة الحَبَشة في قول جميع أهل السِّير، وشهد بدرًا، وقتل يوم أَجنادين بالشام شهيدًا في جمادى الأولى سنة ثلاثَ عشرةَ، وهو ابن خمس وثلاثين سنة.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو ہاشم بن عبدمناف میں سے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔
سیدنا طلیب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر، جن کی کنیت ابوعدی تھی، وہ تمام سیرت نگاروں کے نزدیک مہاجرینِ حبشہ میں سے تھے، غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور ملکِ شام میں جنگِ اجنادین کے موقع پر جمادی الاولیٰ سن 13 ہجری میں پینتیس سال کی عمر میں شہید ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5119]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5119] [ترقيم الشركة 5078]