أخبرنا عبد الصمد بن علي بن مُكرَم، أخبرنا جعفر بن محمد بن شاكر، حدثنا موسى بن هارون البُرْدي، حدثنا الوليد بن مسلم، حدثنا حَنْظَلة بن أبي سفيان، أنه سمع عبد الرحمن بن سابِطٍ يُحدِّث عن عائشة، قالت: أبطأتُ ليلةً عن رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم بعد العِشاء، ثم جئتُ، فقال لي:"أين كُنتِ؟" قلت: كنا نَسمعُ قراءةَ رجلٍ من أصحابِك في المسجد، لم أسمع مثلَ صوته، ولا قراءةً من أحدٍ من أصحابِك، فقام وقمتُ معه، حتى استمعَ إليه، ثم التفتَ إليَّ فقال:"هذا سالمٌ مولى أبي حُذيفة، الحمدُ لله الذي جعلَ في أُمّتي مِثلَ هذا" (1) . صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه هكذا، إنما اتفقا (2) على حديث عُبيد الله عن نافع عن ابن عُمر: أنَّ المُهاجرين لما أقبَلُوا من مكةَ إلى المدينةِ كان يَؤُمُّهم سالم مولى أبي حُذيفة، لأنه كان أكثرَهم قرآنًا.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5001 - على شرط البخاري ومسلم
الترجمة: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک رات میں نے عشاء کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہونے میں کچھ دیر کر دی، جب میں آئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”تم کہاں تھیں؟“ میں نے عرض کیا: میں مسجد میں آپ کے صحابہ میں سے ایک صاحب کی قراءت سن رہی تھی، میں نے ان جیسی خوش الحان آواز اور قراءت آپ کے صحابہ میں سے کسی اور سے نہیں سنی۔ پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے اور میں بھی آپ کے ہمراہ چلی یہاں تک کہ آپ نے ان کی قراءت سماعت فرمائی، پھر میری طرف رخ کر کے فرمایا: ”یہ سالم مولیٰ ابوحذیفہ ہیں، اللہ کا شکر ہے جس نے میری امت میں ان جیسا صاحبِ کمال پیدا فرمایا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، البتہ انہوں نے عبید اللہ کی نافع سے اور ان کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اس روایت پر اتفاق کیا ہے کہ جب مہاجرین مکہ سے مدینہ منورہ پہنچے تو مقامِ قباء میں سالم مولیٰ ابوحذیفہ ان کی امامت کرتے تھے کیونکہ وہ سب سے زیادہ علمِ قرآن کے حامل تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5071]
تخریج الحدیث
«حديث قوي، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكن عبد الرحمن بن سابِطٍ كثير الإرسال كما قال ابن حجر في "نتائج الأفكار" 3/ 225، وكأنه لم يسمع من عائشة، فقد روى هذا الحديثَ عبدُ الله بن المبارك في "الجهاد" (120) عن حنظلة بن أبي سفيان، عن ابن سابط: أنَّ عائشة احتبست على ...» [ترقيم الرساله 5071] [ترقيم الشركة 5033] [ترقيم العلميه 5001]
الحكم: حديث قوي