☽ 1 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فَضْلُ جَعْفَرٍ لِقَرَابَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
المستدرك على الصحيحين
الكتب← المستدرك على الصحيحين← كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ← فَضْلُ جَعْفَرٍ لِقَرَابَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 1
حديث رقم: 5001 المستدرك على الصحيحين
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا العباس بن محمد الدُّورِي، حَدَّثَنَا الحسن بن بِشر، حَدَّثَنَا سَعْدانُ بن الوليد بَيّاعُ السابَرِي، عن عطاء بن أبي رباح، عن ابن عباس قال: بينما رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم جالسٌ وأسماءُ بنتُ عُمَيسٍ قريبةٌ إذ رَدَّ السلامَ، ثم قال:"يا أسماءُ، هذا جعفرُ بن أبي طالبٍ مع جِبريلَ ومِيكائيلَ وإسرافيلَ، سلّموا علينا، فرُدِّي عليهمُ السلامَ، وقد أخبرني أنه لقيَ المشركين يومَ كذا وكذا - قبل مَمَرِّه على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بثلاثٍ أو أربعٍ - فقال: لقيتُ المشركين، فأُصِبتُ في جَسدي مِن مَقَادِيمي ثلاثًا وسبعين بين رَمْيةٍ وطَعْنةٍ وضَرْبةٍ، ثم أخذتُ اللواءَ بيدي اليُمنى فقُطعِت، ثم أخذتُ باليد اليُسرى فقُطِعت، فعوّضَني اللهُ من يَديَّ جَناحَين أطير بهما مع جبريل وميكائيل، أَنزِلُ من الجنة حيثُ شئتُ، وآكلُ من ثِمارها ما شئتُ"، فقالت أسماءُ: هنيئًا لجعفرٍ ما رَزَقَهُ الله من الخيرِ، ولكن أخافُ أن لا يُصدِّقَ الناسُ، فاصعَدِ المِنبرَ فَأَخبِرْ به، فصَعِدَ المِنبَر فحمِدَ الله وأثنى عليه، ثم قال:"يا أيُّها الناسُ، إنَّ جعفرًا مع جبريلَ وميكائيلَ له جَناحان عَوَّضَه اللهُ من يدَيه، سَلَّم عليَّ"، ثم أخبرهم كيف كان أمرُه حيثُ لقيَ المشركين، فاستبانَ للناسِ بعد اليومِ الذي أخبَرَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم أن جعفرًا لَقِيَهم؛ فلذلك سُمّي الطّيَّارَ في الجنة (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4937 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف فرما تھے اور اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا آپ کے قریب ہی تھیں کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام کا جواب دیا، پھر فرمایا: ”اے اسماء! یہ جعفر بن ابی طالب ہیں جو جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے ساتھ ہیں، انہوں نے ہمیں سلام کیا ہے، تم بھی انہیں سلام کا جواب دو، اور انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ ان کا فلاں فلاں دن مشرکین سے مقابلہ ہوا تھا - یہ واقعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے ان کے گزرنے سے تین یا چار دن پہلے کا ہے - جعفر نے بتایا: میں مشرکین سے لڑا، میرے جسم کے اگلے حصے پر نیزوں، تیروں اور تلواروں کے تہتر زخم لگے، پھر میں نے جھنڈا اپنے دائیں ہاتھ میں تھام لیا تو وہ کاٹ دیا گیا، پھر میں نے بائیں ہاتھ سے پکڑا تو وہ بھی کاٹ دیا گیا، تو اللہ تعالیٰ نے مجھے میرے دونوں ہاتھوں کے بدلے دو پر عطا فرما دیے جن کے ذریعے میں جبرائیل اور میکائیل کے ساتھ اڑتا ہوں، میں جنت میں جہاں چاہتا ہوں اترتا ہوں اور وہاں کے جو پھل چاہتا ہوں کھاتا ہوں“، اسماء رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: جعفر کو اللہ نے جو خیر عطا فرمائی وہ انہیں مبارک ہو، لیکن مجھے ڈر ہے کہ لوگ اس کی تصدیق نہ کریں، اس لیے آپ منبر پر تشریف لے جا کر لوگوں کو اس کی خبر دیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر تشریف لے گئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”اے لوگو! بے شک جعفر، جبرائیل اور میکائیل کے ساتھ ہیں، ان کے دو پر ہیں جو اللہ نے انہیں ان کے ہاتھوں کے بدلے عطا کیے ہیں، انہوں نے مجھے سلام کیا ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو ان کے اس واقعے کی خبر دی جب ان کا مشرکین سے مقابلہ ہوا تھا، پس لوگوں پر اس دن کے بعد یہ واضح ہو گیا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں خبر دی تھی کہ جعفر کا ان سے مقابلہ ہوا؛ اسی لیے انہیں جنت میں «الطَّيَّار» ”اڑنے والا“ کہا جاتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5001]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لجهالة سعدان بن الوليد، فلم نقف له على ترجمة.» [ترقيم الرساله 5001] [ترقيم الشركة 4967] [ترقيم العلميه 4937]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لجهالة سعدان بن الوليد
الحكم: إسناده ضعيف لجهالة سعدان بن الوليد