حدثنا أبو الحسن علي بن محمد الشَّيباني بالكوفة، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الزُّهري، حدثنا جعفر بن عَوْن، حدثنا يونس بن أبي إسحاق، عن أبيه، عن هانئ بن هانئ، عن عليّ، قال: لما أن وُلِدَ الحسنُ سمّيتُه حَرْبًا، فقال لي النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"ما سمَّيتَ ابني؟" قلت: حَرْبًا، قال:"هو الحَسن"، فلما وُلِد الحُسين سمّيتُه حَرْبًا، فقال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"ما سميت ابني؟" قلت: حَرْبًا، قال:"هو الحُسين"، فلما أن وُلِد مُحسِّن قال:"ما سمَّيتَ ابني؟" قلت: حَرْبًا، قال:"هو مُحسن"، ثم قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"إني سميتُ بَني هؤلاء بتسمية هارون بنيهِ شَبَّرًا وشَبِيرًا ومُشَبِّرًا" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. [ومن فضائل الحسن بن علي بن أبي طالب ﵁ وذكر مولده ومقتله]
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حسن کی ولادت ہوئی تو میں نے ان کا نام ”حرب“ رکھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: حرب، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(نہیں) وہ حسن ہے“، پھر جب حسین کی ولادت ہوئی تو میں نے ان کا نام ”حرب“ رکھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: حرب، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(نہیں) وہ حسین ہے“، پھر جب محسن کی ولادت ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: حرب، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ محسن ہے“، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اپنے ان بیٹوں کے نام ہارون علیہ السلام کے بیٹوں کے ناموں پر شبر، شبیر اور مشبر رکھے ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4839]
تخریج الحدیث
«حديث منكر كما تقدم بيانه برقم (4829).» [ترقيم الرساله 4839] [ترقيم الشركة 4811]
الحكم على الحديث
حديث منكر ك
الحكم: حديث منكر ك