حدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهد الأصبهاني، حدثنا أحمد بن مهران، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا كامل بن العلاء، عن أبي صالح، عن أبي هريرة، قال: كنا نصلي مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم العشاء، فكان يُصلِّي فإذا سجد وَثَبَ الحَسَنُ والحسينُ على ظهره، وإذا رفع رأسه أخذهما فوضعهما وَضعًا رفيقًا، فإذا عاد عادَ عادا، فلما صلّى جعل واحدًا هاهنا وواحدًا هاهنا، فجئته، فقلتُ: يا رسول الله، ألا أذهبُ بهما إلى أُمّهما؟ قال:"لا" فَبَرَقَتْ بَرْقةٌ، فقال:"الْحَقا بأُمِّكُما"، فما زالا يَمْشِيان في ضَوْئها حتى دَخَلا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4782 - صحيح
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سجدہ کرتے تو حسن اور حسین (رضی اللہ عنہما) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پشت پر سوار ہو جاتے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سر اٹھاتے تو انہیں نہایت نرمی کے ساتھ پکڑ کر نیچے بٹھا دیتے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دوبارہ سجدے میں جاتے تو وہ بھی دوبارہ پشت پر آ جاتے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ایک کو اپنے ایک طرف اور دوسرے کو دوسری طرف بٹھا دیا، میں نے حاضر ہو کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیا میں انہیں ان کی والدہ کے پاس چھوڑ آؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“، اتنے میں بجلی چمکی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی والدہ کے پاس چلے جاؤ“، پس وہ دونوں اس بجلی کی روشنی میں چلتے رہے یہاں تک کہ گھر میں داخل ہو گئے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4838]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل كامل بن العلاء وأحمد بن مهران: وهو ابن خالد الأصبهاني. أبو صالح: هو ذكوان السمّان.» [ترقيم الرساله 4838] [ترقيم الشركة 4810] [ترقيم العلميه 4782]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن