حدثنا أبو سعيد عمرو بن محمد بن منصور العَدْل، حدثنا أبو الحسن محمد بن إسحاق بن إبراهيم الحَنْظَلي، حدثنا أبو الحارث عبد الله بن مسلم الفِهْري، حدثنا إسماعيل بن مَسلَمة، أخبرنا عبد الرحمن بن زيد بن أسلم، عن أبيه، عن جده، عن عُمر بن الخطاب، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لمّا اقترفَ آدمُ الخطيئةَ قال: يا ربِّ، أسألُك بحقّ محمدٍ لَمَا غَفَرْتَ لي، فقال الله: يا آدمُ، وكيف عرفتَ محمدًا ولم أخلُقْه؟ قال: يا ربِّ، لأنك لما خلقَتني بيدِك ونفخْتَ فيَّ من رُوحِك، رفعتُ رأسي فرأيتُ على قوائم العرشِ مكتوبًا: لا إله إلَّا الله محمد رسول الله، فعلمتُ أنك لم تُضِفْ إلى اسمِك إلَّا أحبَّ الخلقِ إليك، فقال الله: صدقتَ يا آدم، إنه لأحبُّ الخلق إليَّ، وإذ سألْتَني (1) بحقه (2) فقد غَفَرتُ لك، ولولا محمدٌ ما خَلَقتُك" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، وهو أولُ حديث ذكرتُه لعبد الرحمن بن زيد بن أسلَمَ في هذا الكتاب (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4228 - بل موضوع
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدم (علیہ السلام) سے لغزش سرزد ہوئی تو انہوں نے دعا کی: اے میرے رب! میں تجھ سے محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کے واسطے سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے معاف فرما دے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے آدم! تم نے محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کو کیسے پہچانا حالانکہ ابھی میں نے انہیں پیدا بھی نہیں کیا؟ آدم (علیہ السلام) نے عرض کیا: اے میرے رب! اس لیے کہ جب تو نے مجھے اپنے دستِ قدرت سے پیدا کیا اور مجھ میں اپنی روح پھونکی، تو میں نے اپنا سر اٹھایا اور عرش کے پائوں پر لکھا ہوا دیکھا: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰهِ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، محمد اللہ کے رسول ہیں“، تو میں جان گیا کہ تو نے اپنے نام کے ساتھ صرف اسی ہستی کا نام جوڑا ہے جو تجھے تمام مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے آدم! تم نے سچ کہا، بے شک وہ مجھے تمام مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب ہیں، اور جب تم نے ان کے واسطے سے مجھ سے مانگا تو میں نے تمہیں معاف کر دیا، اور اگر محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) نہ ہوتے تو میں تمہیں بھی پیدا نہ کرتا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، اور یہ پہلی حدیث ہے جسے میں نے اس کتاب میں عبدالرحمن بن زید بن اسلم کی روایت سے ذکر کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ: آيَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي فِي دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 4274]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا لتفرد عبد الرحمن بن زيد بن أسلم به، وهو ضعيف باتفاق خاصة فيما ينفرد به عن أبيه، وما وقع في إسناد الحاكم من تسمية أبي الحارث الفِهْري بعبد الله بن مسلم وتسمية شيخه بإسماعيل بن مسلمة، فيغلب على الظن أنه حصل فيه تحريف في كلا الاسمين، وذلك ...» [ترقيم الرساله 4274] [ترقيم الشركة 4251] [ترقيم العلميه 4228]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا لتفرد عبد الرحمن بن زيد بن أسلم به
Grade: إسناده ضعيف جدًّا لتفرد عبد الرحمن بن زيد بن أسلم به