حدثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ حدثنا أبو عِمران موسى بن هارون بن عبد الله الحافظ، حدثني أَبي، حدثنا أبو داود الطَّيالسي، حدثنا ابن عُيَينة، عن عَمْرو بن دينار، عن سعيد بن جُبَير، عن ابن عبَّاس قال: حدثني أُبيٌّ، أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لمَّا لَقِيَ موسى الخَضِرَ ﵇ جاء طيرٌ فأَلقى مِنقارَه في الماء، فقال الخضرُ لموسى: تَدبَّرْ ما يقولُ هذا الطائرُ، قال: وما يقول؟ قال: يقول: ما عِلمُكَ وعِلمُ موسى في عِلْم الله إلّا كما أَخَذَ مِنقارِي من الماء" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3394 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی ملاقات خضر علیہ السلام سے ہوئی تو ایک پرندہ آیا اور اس نے اپنی چونچ پانی میں ڈالی۔ خضر علیہ السلام نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا: غور کرو کہ یہ پرندہ کیا کہہ رہا ہے؟ سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا: یہ کیا کہہ رہا ہے؟ خضر علیہ السلام نے فرمایا: یہ پرندہ کہہ رہا ہے کہ تمہارا علم اور موسیٰ کا علم اللہ کے علم کے مقابلے میں بس اتنا ہی ہے جتنا میری چونچ نے اس پانی میں سے لیا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3434]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 3434] [ترقيم الشركة 3414] [ترقيم العلميه 3394]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح