☽ 2 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا رسول اللہ ﷺ کا مہر
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← نکاح کا بیان← سیدنا رسول اللہ ﷺ کا مہر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2774 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب حدثنا الربيع بن سليمان المُرادي، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني أسامة بن زيد، أنَّ صفوان بن سُليم حدّثه عن عُرْوة بن الزُّبَير، عن عائشة، أنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مِن يُمنِ المرأةِ أن يُتَيسَّرَ في خِطبتِها، وأن يَتَيَسَّر صَدَاقُها، وأن يَتَيسَّر رَحِمُها" (1) . قال عُرْوة: يعني يَتَيسَّر رحمُها للولادة. قال عُرْوة: وأنا أقول من عندي: من أول شُؤْمها أن يَكثُر صَداقُها.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2739 - على شرط مسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کی برکت و خوش بختی میں سے یہ ہے کہ اس کا پیغامِ نکاح (خِطبہ) آسان ہو، اس کا مہر سہل ہو اور اس کا رحم آسان (بچہ جننے میں سہولت والا) ہو۔“ عروہ کہتے ہیں کہ رحم کے آسان ہونے سے مراد ولادت میں آسانی ہے، اور عروہ نے یہ بھی کہا: میں اپنی طرف سے یہ کہتا ہوں کہ عورت کی پہلی نحوست یہ ہے کہ اس کا مہر بہت زیادہ گراں ہو۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2774]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل أسامة بن زيد: وهو الليثي.» [ترقيم الرساله 2774] [ترقيم الشركة 2755] [ترقيم العلميه 2739]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن
حدیث نمبر: 2775 مستدرک الحاکم
أخبرني محمد بن المؤمَّل، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا عبد الله بن محمد النُّفَيلي، حدثنا عبد العزيز بن محمد، حدثنا يزيد بن الهَادِ، عن محمد بن إبراهيم، عن أبي سلمة، قال: سألتُ عائشةَ عن صَدَاقِ النبي صلى الله عليه و آله وسلم، قالت: ثنتا عشرة أُوقِيّةً ونَشٌّ، فقلت: ما نَشٌّ؟ قالت: نصفُ أُوقِيّة (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2740 - على شرط مسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ابوسلمہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے (اپنی ازواج کے لیے مقرر کردہ) مہر کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”بارہ اوقیہ اور ایک نش۔“ میں نے پوچھا: نش کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”آدھا اوقیہ۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 2775]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، من أجل عبد العزيز بن محمد: وهو الدَّراوردي. محمد بن إبراهيم: هو التيمي.» [ترقيم الرساله 2775] [ترقيم الشركة 2756] [ترقيم العلميه 2740]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
الحكم: إسناده قوي