☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس نے کسی ایسے معاہد کو قتل کیا جس کے ذمے اللہ اور اس کے رسول کی ذمہ تھی، اس نے اللہ کی ذمہ داری کو توڑ دیا
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← جہاد کا بیان← جس نے کسی ایسے معاہد کو قتل کیا جس کے ذمے اللہ اور اس کے رسول کی ذمہ تھی، اس نے اللہ کی ذمہ داری کو توڑ دیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 2613 مستدرک الحاکم
حدَّثَناه أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبري، حدّثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدّثنا نصر بن علي الجَهْضَمِي، حدثنا مَعْدِي بن سليمان، حدثنا ابن عَجْلان، عن أبيه، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ألا مَن قتل معاهَدًا له ذِمّةُ الله وذِمّةُ رسولِه، فقد خَفَرَ ذِمّةَ الله، ولا يَرَحْ (1) ريحَ الجنةِ، وإنَّ ريحها لتُوجدُ من مسيرةِ سبعين خَرِيفًا" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2581 - على شرط مسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! جس نے کسی ایسے معاہد کو قتل کیا جس کے لیے اللہ اور اس کے رسول کا ذمہ (امن کا وعدہ) تھا، تو اس نے اللہ کے ذمہ کی عہد شکنی کی، وہ جنت کی خوشبو تک نہیں پائے گا حالانکہ اس کی خوشبو ستر سال (خریف) کی مسافت سے آتی ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2613]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف معدي بن سليمان، لكن روي الحديث من وجه آخر صحيح عن أبي هريرة. ابن عجلان: هو محمد.» [ترقيم الرساله 2613] [ترقيم الشركة 2596] [ترقيم العلميه 2581]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 2614 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا يحيى بن سعيد وبِشر بن المفضَّل، عن يحيى بن سعيد، عن محمد بن يحيى بن حَبّان، عن أبي عَمْرة، عن زيد بن خالد الجُهَني: أنَّ رجلًا من أصحاب النبي صلى الله عليه و آله وسلم تُوفي يومَ خيبر (3) فذكروا لرسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"صلُّوا على صاحبِكم"، فتغيَّر وجوهُ الناسِ لتلك، فقال:"إنَّ صاحبَكم غَلَّ في سبيل الله"، ففتَّشْنا متاعَه فوجدنا خَرَزًا من خَرَز اليهود لا يُساوي درهمين (4) . حديث صحيح على شرط الشيخين، وأظنهما لم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2582 - على شرط البخاري ومسلم وأظنهما لم يخرجاه
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خیبر کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص کا انتقال ہو گیا، لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ پڑھ لو (یعنی میں نہیں پڑھوں گا)“، یہ سن کر لوگوں کے چہرے (خوف و حیرت سے) بدل گئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے اس ساتھی نے اللہ کی راہ (مالِ غنیمت) میں خیانت کی تھی“، ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو ہمیں یہودیوں کے ہار کے موتی ملے جن کی قیمت دو درہم کے برابر بھی نہ تھی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن غالباً انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2614]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،كما بيناه عند الرواية المتقدمة برقم (1362). يحيى بن سعيد شيخ مُسدَّد: هو القطان، وشيخ القطان: هو ابن قيس الأنصاري.» [ترقيم الرساله 2614] [ترقيم الشركة 2597] [ترقيم العلميه 2582]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن
حدیث نمبر: 2615 مستدرک الحاکم
أخبرنا أحمد بن محمد العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا محبُوب بن موسى، أخبرنا أبو إسحاق الفَزَاري، عن عبد الله بن شَوْذَب، حدثني عامر بن عبد الواحد، عن عبد الله بن بُريدة، عن عبد الله بن عَمرو، قال: كان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إذا أصاب غَنيمةً أمر بلالًا فنادى في الناس، فيَجيئون بغنائمِهم، فيُخمِّسُه ويَقسِمُه، فجاء رجلٌ بعد ذلك بزِمَام من شَعر، فقال: يا رسول الله، هذا فيما كنّا أصَبْناه من الغنيمة، قال:"أسمعتَ بلالًا نادى ثلاثًا؟" قال: نعم، قال:"فما مَنَعَك أن تجيءَ به؟" قال: يا رسول الله، فاعتَذَرَ، قال:"كُنْ أَنتَ تَجيءُ به يومَ القيامة، فلن أقبَلَه عنكَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2583 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جب مالِ غنیمت ملتا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیتے اور وہ لوگوں میں اعلان کرتے، لوگ اپنا اپنا غنیمت کا مال لے کر آتے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس میں سے پانچواں حصہ (خمس) نکالتے اور باقی تقسیم فرما دیتے۔ (ایک بار) ایک شخص اس اعلان کے بعد بالوں سے بنی ہوئی ایک نکیل لے کر آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ ہمیں غنیمت میں ملی تھی (جو میں اب لایا ہوں)، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے بلال کا تین بار کیا ہوا اعلان سنا تھا؟“ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تمہیں اسے لانے سے کس چیز نے روکا تھا؟“ اس نے کچھ عذر پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اب تم ہی اسے قیامت کے دن لے کر آنا، میں اسے اب تم سے ہرگز قبول نہیں کروں گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2615]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل عامر بن عبد الواحد: وهو البصري الأحول. أبو إسحاق الفزاري: هو إبراهيم بن محمد بن الحارث، صاحب "السير".» [ترقيم الرساله 2615] [ترقيم الشركة 2598] [ترقيم العلميه 2583]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن