أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل الشَّعْراني، حدثنا جَدّي، حدثنا عبد الله بن صالح، أنَّ أبا شُريح المَعَافِري حدثه عن أبي هانئٍ، عن أبي علي الجَنْبي، عن أبي سعيد الخُدْري، أنه سمع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"مَن رَضِيَ بالله رَبًّا، وبالإسلام دِينًا، وبمحمدٍ رسولًا، وَجَبتْ له الجنةُ"، قال أبو سعيد: فحَمِدتُ الله وكبّرتُ وسُرِرتُ به، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"وأُخرى يرفعُ اللهُ بها أهلَها في الجنة مئةَ درجةٍ، ما بين كلِّ درجتَين كما بين السماء والأرض - أو أبعدَ ما بين السماء والأرض -" قال: قلتُ: وما ذاك يا رسول الله؟ قال:"الجهادُ في سبيل الله، الجهادُ في سبيل الله" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2461 - صحيح
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کے رسول ہونے پر راضی ہو گیا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی“، سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (یہ سن کر) میں نے اللہ کی حمد بیان کی، تکبیر کہی اور بہت خوش ہوا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور ایک دوسرا عمل بھی ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ جنت میں بندے کے مرتبے کو سو درجے بلند فرما دیتا ہے، اور ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے—یا (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا) آسمان اور زمین کے درمیانی فاصلے سے بھی زیادہ ہے—“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ عمل کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنا“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْجِهَادِ/حدیث: 2492]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد اختُلف فيه على أبي هانئٍ» [ترقيم الرساله 2492] [ترقيم الشركة 2475] [ترقيم العلميه 2461]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح