أخبرنا أبو علي الحسين بن علي الحافظ، أخبرنا محمد بن الحسن العَسقَلاني، حدثنا حَرمَلة بن يحيى، أخبرنا عبد الله بن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، أنَّ سعيد بن أبي هلال حدَّثه عن يحيى بن أبي كَثير، عن زيد بن سلَّام، عن أبي أُمامة الباهلي، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"تَعلَّموا القرآنَ، فإنه شفيعٌ لأهله يومَ القيامة، واقرؤوا الزَّهْراوَين" قيل: يا رسول الله، وما الزهراوان؟ قال:"البقرةُ وآلُ عمران، فإنهما يأتِيانِ يومَ القيامة كأنهما غَمامتانِ - أو كأنهما غَيَايتان - أو كفِرْقَين من الطَّير بِيضٍ صَوافَّ، يَدفعان بأجنحتهما عن أصحابهما، تَعلَّموا البقرةَ فإنَّ تعليمها بركةٌ، وتركَها حَسْرةٌ، ولا يستطيعها البَطَلةُ" (1) . ذكر فضائل سُوَرِ آيٍ متفرقة
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن سیکھو، کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لیے سفارشی بن کر آئے گا، اور تم دو روشن سورتیں (الزہراوان) پڑھا کرو“، پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول! الزہراوان کیا ہیں؟ فرمایا: ”سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران، کیونکہ یہ دونوں قیامت کے دن اس طرح آئیں گی جیسے دو بادل ہوں، یا دو سائبان ہوں، یا پر پھیلائے ہوئے سفید پرندوں کی دو ڈاریں ہوں، یہ اپنے پڑھنے والوں کا دفاع کریں گی، سورہ بقرہ سیکھو کیونکہ اسے حاصل کرنا برکت ہے اور اسے چھوڑنا حسرت ہے، اور جادوگر (یا سست لوگ) اس کی طاقت نہیں رکھتے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 2096]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 2096] [ترقيم الشركة 2079]