☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شِفَاءُ الْمَجْنُونِ بِقِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ عَلَيْهِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← قرآن مجید کے فضائل← شِفَاءُ الْمَجْنُونِ بِقِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ عَلَيْهِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 2078 Mustadrak al-Hakim
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، أخبرنا إبراهيم بن عبد الله السَّعدي، أخبرنا يزيد بن هارون، أخبرنا زكريا بن أبي زائدة. وحدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا بشر بن موسى الأسدي، حدثنا أبو نُعيم، حدثنا زكريا بن أبي زائدة، عن الشعبي، عن خارجة بن الصَّلْت التميمي، عن عمه: أنه مرَّ بقوم وعندهم مجنون مُوثَقٌ في الحديد، فقال له بعضهم: أعندك شيء يُداوَى به هذا؟ فإنَّ صاحبكم قد جاء بخير، قال: فقرأت عليه فاتحة الكتاب ثلاثةَ أيام في كلِّ يوم مرتين، فبَرأ، فأعطاه مئةَ شاةٍ، فأتى النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فذكر ذلك له، فقال:"كُلْ، فمَن أكل برُقْيةِ باطلٍ، فقد أكلتَ برُقْيَةِ حَقٍّ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا خارجہ بن صلت تمیمی اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ ان کا گزر ایک قوم پر ہوا جن کے پاس ایک دیوانہ شخص تھا جو زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا، ان میں سے کسی نے ان سے کہا: کیا آپ کے پاس کوئی ایسی چیز ہے جس سے اس کا علاج کیا جا سکے؟ کیونکہ آپ کے ساتھی (نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) تو خیر لے کر آئے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے اس پر تین دن تک ہر روز دو مرتبہ فاتحہ الکتاب پڑھی، تو وہ ٹھیک ہو گیا، اس شخص نے انہیں سو بکریاں دیں، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سارا واقعہ بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کھاؤ، کیونکہ جس نے باطل دم کے ذریعے کھایا (وہ گناہ گار ہے) لیکن تم نے تو حق دم کے ذریعے کھایا ہے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 2078]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل خارجة بن الصلت، فقد روى عنه غير واحد، وذكره ابن حبان وابن خلفون في "الثقات"، وقال الذهبي: محله الصدق؛ وهو كما قال أبو نعيم: هو الفضل بن دُكين، والشعبي: هو عامر بن شَراحيل.» [ترقيم الرساله 2078] [ترقيم الشركة 2062]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
Hadith No.: 2079 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا الحسين بن الحسن بن أيوب، حدثنا أبو حاتم الرازي، حدثنا علي بن عبد الحميد المعنيّ، حدثنا سليمان بن المغيرة عن ثابت، عن أنس بن مالك، قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم في مَسيرٍ فنزل ونزل رجلٌ إلى جانبه، قال: فالتفتَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"ألا أُخبِرُك بأفضلِ القرآنِ؟"، قال: فتلا عليه: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. [أخبار في فضل سورة البقرة]
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک سفر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نیچے اترے اور ایک شخص بھی آپ کے پہلو میں اترا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”کیا میں تمہیں قرآن کے سب سے افضل حصے کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ پڑھ کر سنائی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 2079]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو حاتم الرازي: هو محمد بن إدريس الحافظ المعروف.» [ترقيم الرساله 2079] [ترقيم الشركة 2063]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح