حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن سِنَان القَزّاز، حدثنا مُعاذ بن فَضَالة، حدثنا هشامٌ صاحب الدَّسْتُوائي، حدثنا أبو الزُّبير، عن جابر، أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا أَوَى أحدُكم إلى فِراشِه ابتدَرَه مَلَكٌ وشيطانٌ، يقول الشيطانُ: افتح بشَرٍّ، ويقول المَلَك: افتَحْ بخَيرٍ، فَإِن ذَكَرَ اللهَ ذهبَ الشيطانُ وباتَ الملكُ يَكلؤُه، وإذا استيقظ ابتدَرَه مَلَكٌ وشيطانٌ، يقول الشيطان: افتح بشَرٍّ، ويقول المَلَك: افتح بخَيرٍ، فإن قال: الحمدُ لله الذي رَدَّ إِليَّ نَفْسي بعد مَوتها ولم يُمِتْها في نومها، الحمدُ لله الذي يُمسِكُ السماءَ أن تَقعَ على الأرضِ إِلَّا بِإِذنِهِ، إِنَّ الله بالناس لرؤوفٌ رحيمٌ، الحمدُ لله الذي يُحيي الموتى وهو على كلّ شيءٍ قديرٌ، فإن خَرَّ مِن دابَّةٍ مات شهيدًا، وإن قام فصلَّى صلَّى في الفَضائلِ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر جاتا ہے تو ایک فرشتہ اور ایک شیطان اس کی طرف لپکتے ہیں، شیطان کہتا ہے: برائی کے ساتھ (اپنے معاملے کا) آغاز کر، اور فرشتہ کہتا ہے: خیر کے ساتھ آغاز کر، پس اگر وہ اللہ کا ذکر کرے تو شیطان چلا جاتا ہے اور فرشتہ اس کی پہرے داری میں رات گزارتا ہے، اور جب وہ بیدار ہوتا ہے تو پھر ایک فرشتہ اور ایک شیطان اس کی طرف لپکتے ہیں، شیطان کہتا ہے: برائی کے ساتھ آغاز کر، اور فرشتہ کہتا ہے: خیر کے ساتھ آغاز کر، پس اگر وہ یہ کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَدَّ إِلَيَّ نَفْسِي بَعْدَ مَوْتِهَا وَلَمْ يُمِتْهَا فِي نَوْمِهَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُمسِكُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَؤُوفٌ رَحِيمٌ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُحْيِي الْمَوْتَى وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے موت (نیند) کے بعد میری روح مجھے لوٹا دی اور اسے نیند کی حالت میں فوت نہیں کیا، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو آسمان کو زمین پر گرنے سے روکے ہوئے ہے مگر اس کے حکم سے (ایسا ہو سکتا ہے)، بے شک ﴿إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَؤُوفٌ رَحِيمٌ﴾ ”اللہ لوگوں پر نہایت شفقت کرنے والا مہربان ہے“ [سورة الحج: 65] ، تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو مردوں کو زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے“، تو اگر وہ اس حال میں سواری سے گر کر مر جائے تو شہید مرے گا، اور اگر وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو فضیلتوں والی نماز پڑھے گا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2034]
تخریج الحدیث
«حديث حسن غريب كما قال الحافظ ابن حجر في "نتائج الأفكار" 3/ 79، ورجال إسناد المصنف هنا ثقات غير محمد بن سنان القَزَّاز، ففيه مقال، لكنه يعتبر به في المتابعات والشواهد، وقد تابعه أبو حاتم الرازي عند ابن مَنْدَه في "التوحيد" (137). وإنما اقتصر الحافظُ في "نتائج الأفكار" على تحسينِه، ...» [ترقيم الرساله 2034] [ترقيم الشركة 2018]
الحكم على الحديث
حديث حسن غريب كما قال الحافظ ابن حجر في "نتائج الأفكار" 3/ 79
الحكم: حديث حسن غريب كما قال الحافظ ابن حجر في "نتائج الأفكار" 3/ 79