☽ 2 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دعا اور طہارت میں حد سے بڑھنے کی ممانعت۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← دعا ، تکبیر وتہلیل اور تسبیح وذکر کا بیان← دعا اور طہارت میں حد سے بڑھنے کی ممانعت۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2002 مستدرک الحاکم
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ حدثنا السَّرِيّ بن خُزيمة، حدثنا أبو الوليد الطَّيالسي وموسى بن إسماعيل قالا: حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن سعيدٍ الجُريري، عن أبي نَعَامة: أنَّ عبدَ الله بن مُغَفّل سمع ابنَه يقول: اللهمَّ إني أسألُك القصرَ الأبيضَ عن يَمينِ الجنة، قال: إني سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"يكونُ في هذه الأمّةِ قومٌ يَعتَدُون في الدُّعاء والطُّهور" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو یہ دعا مانگتے سنا: اے اللہ! میں تجھ سے جنت کی دائیں جانب سفید محل کا سوال کرتا ہوں، تو انہوں نے کہا: (بیٹے!) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب اس امت میں ایسے لوگ ہوں گے جو دعا اور طہارت (وضو وغیرہ) میں حد سے تجاوز کریں گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2002]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 2002] [ترقيم الشركة 1986]
حدیث نمبر: 2003 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري، حدثنا أبو عبد الله محمد بن إبراهيم العَبْدي، حدثنا يوسف بن عَدِي، حدثنا عَثّام بن علي، عن هشام بن عُروة، عن أبيه، عن عائشة قالت: كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم إذا تَضوَّر عن الليل قال:"لا إله إلَّا اللهُ الواحدُ القهار، ربُّ السماواتِ والأرضِ وما بينَهما العزيزُ الغَفّار" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب رات کے وقت کروٹ بدلتے (یا بے چینی محسوس کرتے) تو یہ دعا فرماتے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ، رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا اور سب پر غالب ہے، جو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا رب ہے، اور نہایت زبردست اور بہت بخشنے والا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 2003]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 2003] [ترقيم الشركة 1987]