☽ 1 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی ﷺ کا حجۃ الوداع میں خطبہ۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← حج کا بیان← نبی ﷺ کا حجۃ الوداع میں خطبہ۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 1759 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو الفضل الحسن بن يعقوب بن يوسف العدل، حدثنا أبو بكر يحيى (1) بن جعفر بن الزِّبْرِقان، حدثنا زيد بن الحُباب، حدثنا معاوية بن صالح، حدثني سُلَيم بن عامر، سمعت أبا أُمامةَ يقول: سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقولُ وهو يَخطُبُ الناسَ على ناقته الجَدْعاء في حَجَّة الوداع، يقول:"يا أيها الناس، أَطيعوا ربَّكم، وصلُّوا خَمْسَكم، وأدُّوا زكاةَ أموالِكم، وصومُوا شهرَكم، وأَطيعُوا ذا أمرِكم؛ تَدخُلوا جنةَ ربِّكم". قلتُ لأبي أُمامة: منذُ كم سمعتَ هذا الحديث؟ قال: سمعتُه وأنا ابنُ ثلاثين سنة (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حجۃ الوداع کے موقع پر اپنی اونٹنی جدعاء پر سوار ہو کر لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے سنا، آپ فرما رہے تھے: ”اے لوگو! اپنے رب کی اطاعت کرو، اپنی پانچ وقت کی نمازیں ادا کرو، اپنے مالوں کی زکات دو، اپنے مہینے کے روزے رکھو، اور اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو؛ تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔“ میں نے ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ نے یہ حدیث کب سنی؟ انہوں نے کہا: میں نے یہ تب سنی تھی جب میں تیس سال کا تھا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1759]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 1759] [ترقيم الشركة 1747]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1760 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو الحسن علي بن عيسى بن إبراهيم، حدثنا أحمد بن النَّضْر بن عبد الوهاب، حدثنا يحيى بن أيوب، حدثنا وهب بن جَرير، حدثنا أبي، عن محمد بن إسحاق، حدثنا ابن أبي نَجِيح، عن مجاهدٍ وعطاءٍ، عن جابر بن عبد الله قال: كَثُرَت القالةُ من الناس، فخرجنا حُجّاجًا، حتى إذا لم يكن بيننا وبين أن نَحِلَّ إلَّا ليالي (3) قلائلُ أُمِرْنا بالإحلال، فيَرُوحُ أحدُنا إلى عَرَفَة وفَرْجُه يَقطُرُ مَنيًّا، فبلغ ذلك رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقام خطيبًا فقال:"أبالله تُعَلِّموني أيها الناسُ، فأنا واللهِ أعلَمُكُم بالله وأتقاكم له، ولو استقبلتُ من أَمري ما استَدبرتُ ما سُقْتُ هَدْيًا، ولَحَلَلتُ كما أحَلُّوا، فمَن لم يكن معه هديٌ فليصمْ ثلاثةَ أيامٍ وسبعةً إذا رَجَعَ إلى أهله، ومن وَجَدَ هديًا فليَنْحَر"، فكنا ننحرُ الجَزُورَ عن سبعة (4) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ لوگوں میں چہ میگوئیاں بڑھ گئیں، ہم حج کے ارادے سے نکلے تھے، جب ہمارے حلال ہونے میں چند ہی راتیں باقی رہ گئیں تو ہمیں احرام کھولنے کا حکم دیا گیا، (لوگ کہنے لگے کہ) ہم میں سے کوئی اس حال میں عرفہ جائے گا کہ اس کی شرمگاہ سے منی کے قطرے ٹپک رہے ہوں؟ جب یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”اے لوگو! کیا تم مجھے اللہ کے بارے میں سکھاتے ہو؟ اللہ کی قسم! میں تم سب سے بڑھ کر اللہ کو جاننے والا اور اس سے ڈرنے والا ہوں، اور اگر میں پہلے وہ جان لیتا جو مجھے بعد میں معلوم ہوا تو میں اپنے ساتھ قربانی کا جانور نہ لاتا اور ویسے ہی حلال ہو جاتا جیسے باقی لوگ ہوئے ہیں، پس جس کے پاس قربانی کا جانور نہیں ہے وہ تین دن (حج میں) روزے رکھے اور سات دن جب اپنے گھر واپس جائے، اور جسے قربانی میسر ہو وہ اسے ذبح کرے۔“ چنانچہ ہم ایک اونٹ سات افراد کی طرف سے ذبح کرتے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1760]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن إسحاق - وهو ابن يسار - وقد توبع، يحيى بن أيوب: هو المقابري، ووهب بن جرير: هو ابن حازم الأزدي، وابن أبي نجيح: هو عبد الله، ومجاهد: هو ابن جبر المكي، وعطاء: هو ابن أبي رباح.» [ترقيم الرساله 1760] [ترقيم الشركة 1748]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 1761 مستدرک الحاکم
أخبرنا الشيخ أبو بكر أحمد بن إسحاق، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان، عن هشام بن حسان، عن أنس بن سِيرين، عن أنس بن مالكٍ أنه قال: لما رَمَى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم الجَمْرةَ ونَحَر هَدْيَه، ناوَلَ الحالقَ شِقَّهُ الأَيمنَ فحَلَقَه، ثم ناوَلَهُ الشِّقَّ الأيسَرَ فحَلَقَه، ثم ناوَلَهُ أبا طلحةَ وأَمره أن يَقْسِمَه بين الناس (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالِک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جمرہ کی رمی کر لی اور اپنی قربانی ذبح کر لی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بال کاٹنے والے کو اپنے سر کا دایاں حصہ پیش کیا، اس نے بال مونڈ دیے، پھر بایاں حصہ پیش کیا، اس نے اسے بھی مونڈ دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ بال سیدنا ابوطرحہ رضی اللہ عنہ کو عطا فرمائے اور انہیں حکم دیا کہ انہیں لوگوں میں تقسیم کر دیں۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1761]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، إلّا أنَّ ذكر أنس بن سيرين في هذا الإسناد وهمٌ، والمحفوظ أنه من رواية محمد بن سيرين وليس أنسًا، وذلك لأمور:» [ترقيم الرساله 1761] [ترقيم الشركة 1749]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 1762 مستدرک الحاکم
أخبرنا أحمد بن محمد بن سَلَمة، حدثنا عثمان بن سعيدٍ الدارمي، حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا أبان بن يزيد، حدثنا يحيى بن أبي كثير، أنَّ أبا سَلَمة حدّثه، أنَّ محمد بن عبد الله بن زيد حدّثه: أنَّ أباه شَهِدَ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم عند المَنْحَر هو ورجلٌ من الأنصار، فحَلَقَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم رأسَه في ثوبِه، فأعطاه فقَسَمَ منه على رجالٍ، وقلَّم أظفارَه فأعطاه صاحبَه. قالوا: فإنه عندنا مخضوبٌ بالحِنّاء والكَتَم (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا محمد بن عبد اللہ بن زید اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اور ایک انصاری شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس قربان گاہ (منحر) میں حاضر تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے سر مبارک کے بال ایک کپڑے میں منڈوائے، پھر وہ بال انہیں دے دیے اور انہوں نے اس میں سے کچھ لوگوں میں تقسیم کر دیے، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ناخن مبارک تراشے اور وہ اپنے ساتھی کو عطا فرما دیے۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ بال ہمارے پاس محفوظ ہیں جنہیں مہندی اور کتم (خضاب) سے رنگا گیا ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1762]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،موسى بن إسماعيل: هو التبوذكي، وأبان بن يزيد: هو العطار، وأبو سلمة: هو ابن عبد الرحمن، وصحابيه عبد الله بن زيد: هو ابن عبد ربه.» [ترقيم الرساله 1762] [ترقيم الشركة 1750]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1763 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو جعفر محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا أبو سعيد محمد بن شاذانَ، حدثنا محمد بن رافع، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا عبيد الله بن عمر، عن نافع، عن ابن عمر: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أفاضَ يومَ النَّحر، ثم رَجَعَ فصلَّى الظُّهرَ بمِنًى، قال نافع: وكان ابنُ عمر يُفيضُ يومَ النَّحر، ثم يَرجعُ فيصلِّي الظُّهرَ بمِنًى، ويَذكُر: أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم فَعَلَه (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یومِ نحر (دس ذوالحجہ) کو طوافِ افاضہ کیا، پھر واپس تشریف لائے اور منیٰ میں ظہر کی نماز ادا فرمائی۔ نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی یومِ نحر کو طوافِ افاضہ کرتے تھے، پھر واپس آ کر منیٰ میں ظہر کی نماز پڑھتے اور بتاتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1763]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 1763] [ترقيم الشركة 1751]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1764 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نصرٍ، قال: قُرئ على عبد الله بن وهب، أخبرك ابنُ جُريج، عن عطاء، عن ابن عباس: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لم يَرْمُلُ في السَّبْع الذي أفاض فيه. وقال عطاء: لا رَمَلَ فيه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے طوافِ افاضہ کے سات چکروں میں رمل (پہلوانوں کی طرح تیز چال) نہیں کی۔ عطاء کہتے ہیں کہ اس طواف میں رمل نہیں ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1764]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،عطاء: هو ابن أبي رباح.» [ترقيم الرساله 1764] [ترقيم الشركة 1752]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح