☽ 1 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی کو بھی بیت اللہ کا طواف کرنے اور وہاں نماز پڑھنے سے کسی وقت نہ روکا جائے۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← حج کا بیان← کسی کو بھی بیت اللہ کا طواف کرنے اور وہاں نماز پڑھنے سے کسی وقت نہ روکا جائے۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 1660 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان، عن أبي الزَّبير، عن عبد الله بن باباه، عن جُبَير بن مُطْعِمٍ: أَنَّ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يا بني عبدِ مَنَاف، لا تَمنعَوا أحدًا طافَ بهذا البيت وصلَّى أيَّ ساعةٍ أحبَّ من ليلٍ أو نهار" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنو عبدِ مناف! کسی ایسے شخص کو اس گھر (بیت اللہ) کے طواف سے اور یہاں نماز پڑھنے سے ہرگز نہ روکنا جو رات یا دن کی جس گھڑی میں بھی طواف یا نماز پڑھنا چاہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1660]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو بكر بن إسحاق: اسمه أحمد، والحميدي: هو عبد الله بن الزبير بن عيسى الحافظ، وسفيان هو ابن عيينة، وأبو الزبير: هو محمد بن مسلم بن تدرُس المكّي.» [ترقيم الرساله 1660] [ترقيم الشركة 1649]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1661 مستدرک الحاکم
حدثني علي بن عيسى، حدثنا مُسدَّد بن قَطَن، حدثنا عثمان بن أبي شَيبة، حدثنا أبو خالدٍ الأحمر، عن ابن جُرَيج، عن عمر بن عطاء، عن عكرمة، عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: لا صَرُورة في الإسلام" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں «صروره» (یعنی استطاعت کے باوجود حج نہ کرنا یا نکاح سے بچ کر رہبانیت اختیار کرنا) کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1661]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، عمر بن عطاء» [ترقيم الرساله 1661] [ترقيم الشركة 1650]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
الحكم: إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1662 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أبو المثّنى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا أبو معاوية محمد بن خازم عن الحسن بن عمرو الفُقَيمي، عن أبي صفوان، عن ابن عباسٍ قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لا صَرُورة في الإسلام".
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں «صروره» (حج کی ادائیگی سے گریز یا ترکِ دنیا) کا کوئی تصور نہیں ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/أَوَّلُ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ/حدیث: 1662]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1662]