☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
التَّكَفُّلُ لِلْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ السُّؤَالَ مِنَ النَّاسِ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← زکوۃ کا بیان← التَّكَفُّلُ لِلْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ السُّؤَالَ مِنَ النَّاسِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 1517 Mustadrak al-Hakim
أخبرني أبو عمرو محمد بن جعفر بن محمد العَدْل، حدثنا يحيى بن محمد بن البَختَري، حدثنا عبيد الله بن معاذ، حدثنا أبي، حدثنا شعبة، عن عاصم، عن أبي العاليَة، عن ثَوْبان مولى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن تَكفَّلَ لي أن لا يَسألَ الناسَ شيئًا فأتكفَّلَ له بالجنة؟" فقال ثوبان: أنا، فكان لا يَسألُ الناس شيئًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط [مسلم] (2) ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کون ہے جو مجھے اس بات کی ضمانت دے کہ وہ لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہیں کرے گا تو میں اس کے لیے جنت کی ضمانت دیتا ہوں؟“ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں (یہ ضمانت دیتا ہوں)“، چنانچہ اس کے بعد وہ کسی سے کوئی سوال نہیں کرتے تھے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1517]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،معاذ: هو ابن معاذ العنبري، وعاصم: هو ابن سليمان الأحول، وأبو العالية: هو رُفيع بن مهران الرياحي.» [ترقيم الرساله 1517] [ترقيم الشركة 1505]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 1518 Mustadrak al-Hakim
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا سَهْل بن مِهْران البغدادي، حدثنا عبد الله بن بَكْر السَّهْمي، حدثنا مبارك بن فَضَالة، عن ثابت البُناني، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن عبد الرحمن بن أبي بكر، قال: قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"هل منكم أحدٌ أطعمَ اليومَ مسكينًا؟" فقال أبو بكر: دخلتُ المسجد، فإذا أنا بسائلٍ يَسألُ، فوجدتُ كِسرةَ الخُبز في يَدِ عبد الرحمن، فأخذتُها فدفعتُها إليه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا آج تم میں سے کسی نے کسی مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟“ تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں مسجد میں داخل ہوا تو وہاں ایک سائل کو سوال کرتے ہوئے پایا، مجھے عبدالرحمن کے ہاتھ میں روٹی کا ٹکڑا نظر آیا تو میں نے وہ لے کر اس سائل کو دے دیا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الزَّكَاةِ/حدیث: 1518]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل مبارك بن فضالة.» [ترقيم الرساله 1518] [ترقيم الشركة 1506]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره