☽ 2 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دَلَالَةُ الْعَمَلِ الَّذِي تُسْتَحَقُّ بِهِ الْجَنَّةُ
المستدرك على الصحيحين
الكتب← المستدرك على الصحيحين← كِتَابُ الْجَنَائِزِ← دَلَالَةُ الْعَمَلِ الَّذِي تُسْتَحَقُّ بِهِ الْجَنَّةُ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 1415 المستدرك على الصحيحين
أخبرنا أبو العباس قاسم بن قاسم السَّيَّاري بمَرْو، حدثنا محمد بن موسى بن حاتم، حدثنا علي بن الحسن بن شَقِيق، أخبرنا الحسين بن واقد، حدثنا الأعمش، عن أبي صالح، عن أبي هريرةَ، قال: جاء رجلٌ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول الله، دُلَّني على عملٍ إذا أنا عَمِلتُ به أُدخِلتُ الجنةَ، قال:"كُنْ مُحسِنًا"، قال: كيف أَعلمُ أنِّي مُحسِنٌ؟ قال:"سَلْ جِيرانَكَ، فإن قالوا: إنك مُحسِن، فأنت مُحسِنٌ، وإن قالوا: إنك مُسيءٌ، فأنت مُسيء" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے ایسا عمل بتائیے جسے کر کے میں جنت میں داخل ہو جاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نیکوکار بن جاؤ۔“ اس نے عرض کیا: میں کیسے جانوں کہ میں نیکوکار ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے پڑوسیوں سے پوچھو، اگر وہ کہیں کہ تم نیکوکار ہو تو تم نیکوکار ہو، اور اگر وہ کہیں کہ تم برے ہو تو تم برے ہو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1415]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل محمد بن موسى بن حاتم، والحسين بن واقد قوي الحديث، وقد توبعا. الأعمش: هو سليمان بن مهران، وهو أصغر من الحسين بن واقد، فرواية الحسين عنه من رواية الأكابر عن الأصاغر. وأبو صالح: هو ذكوان بن عبد الله السمان.» [ترقيم الرساله 1415] [ترقيم الشركة 1403]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حديث رقم: 1416 المستدرك على الصحيحين
أخبرني عبد الرحمن بن الحسن بن أحمد بن محمد بن عُبيدٍ الأَسَدي بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين بن دِيزِيل، حدثنا آدَم بن أبي إياس، حدثنا حمَّاد بن سَلَمة، حدثنا ثابتٌ البُناني، عن أنس بن مالكٍ قال: قيل: يا رسول الله، مَن أهلُ الجنة؟ قال:"مَن لا يَموتُ حتى تُملأَ أُذُناه مما يُحِبّ"، قيل: مَنْ أهلُ النار يا رسول الله؟ قال:"مَن لا يموتُ حتى تُملأَ أُذُناه مما يَكْره" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! اہل جنت کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جسے موت نہ آئے یہاں تک کہ اس کے کان ان باتوں سے بھر جائیں جو اسے پسند ہیں (یعنی اس کی تعریف)۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! اہل نار کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جسے موت نہ آئے یہاں تک کہ اس کے کان ان باتوں سے بھر جائیں جو اسے ناپسند ہیں (یعنی اس کی برائی)۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1416]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره، وهذا إسناد فيه لِين من أجل عبد الرحمن بن الحسن شيخ المصنف - وهو القاضي - وباقي رجاله ثقات، وقد اختلف فيه على حماد بن سلمة، فرواه آدم بن أبي إياس - كما هنا - عنه عن ثابت بن أسلم البُناني عن أنس عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم، وخالفه غيره ...» [ترقيم الرساله 1416] [ترقيم الشركة 1404]
الحكم على الحديث
حسن لغيره
الحكم: حسن لغيره
حديث رقم: 1417 المستدرك على الصحيحين
أخبرني أبو الحسن أحمد بن محمد بن سَلَمة العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدَّارمي، حدثنا أصْبَغ بن الفَرَج المِصري، حدثنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني يونس، عن ابن شهاب، أنَّ خارجة بن زيد أخبره، أنَّ أُمَّ العلاء - امرأةً من الأنصار قد بايَعَتْ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أخبرته: أنهم اقتَسَموا المهاجرين (1) قُرْعةً، فطارَ لنا عثمانُ بن مَظعُون، فأنزلْناه في أبياتنا، فوَجِعَ وَجَعَه الذي مات فيه، فلما تُوفِّي غُسِّل وكُفِّن في أثوابه، دَخَلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: يا عثمانُ بنَ مظعونٍ، رحمةُ الله عليكَ أبا السائب، فشهادتي عليك لقد أكرَمَكَ الله، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"وما يُدريكِ أنَّ الله أكرَمَه؟" فقالت: بأبي أنتَ وأمي يا رسول الله، فمَنْ؟ فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أمّا هو فقد جاءَه اليقينُ، فوالله إنِّي لأرجو له الخير، واللهِ ما أَدري وأنا رسولُ الله ماذا يُفعَلُ بي" قالت: فواللهِ ما أُزكِّي بعدَه أحدًا أبدًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!.
الترجمة: طلحہ بابر
ام العلاء رضی اللہ عنہا - جو ایک انصاری خاتون ہیں جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بیعت کی تھی - بیان کرتی ہیں کہ جب انصار نے مہاجرین کو ٹھہرانے کے لیے قرعہ اندازی کی تو ہمارے حصے میں سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ آئے، ہم نے انہیں اپنے گھروں میں ٹھہرایا، پھر وہ اس بیماری میں مبتلا ہوئے جس میں ان کا انتقال ہو گیا۔ جب وہ فوت ہو گئے، انہیں غسل دیا گیا اور ان کے کپڑوں میں کفنایا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے۔ میں نے کہا: ”اے عثمان بن مظعون! تم پر اللہ کی رحمت ہو اے ابوسائب، میری تمہارے بارے میں گواہی ہے کہ یقیناً اللہ نے تمہیں معزز فرمایا ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ اللہ نے انہیں معزز فرمایا ہے؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، پھر اور کون ہوگا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تو ان کے پاس یقین (موت) آ چکا ہے، بخدا! میں ان کے لیے خیر کی امید رکھتا ہوں، لیکن اللہ کی قسم! میں اللہ کا رسول ہو کر بھی نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا۔“ ام العلاء کہتی ہیں: ”بخدا! میں اس کے بعد کبھی کسی کی پاکیزگی (حتمی طور پر) بیان نہیں کروں گی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا!۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1417]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1417] [ترقيم الشركة 1405]
حديث رقم: 1418 المستدرك على الصحيحين
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن علي الصَّنعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم بن عبَّاد الصَّنعاني، أخبرنا عبد الرزاق. وحدثنا أبو محمد أحمد بن عبد الله المُزَني إملاءً، حدثنا أحمد بن نَجْدةَ القُرَشي، حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا ابن جُرَيج، أخبرني ابن طاووس، عن أبيه: أنه كان يقول بعد التشهد كلماتٍ كان يُعظِّمهنَّ جدًّا، قلت: في الثَّنتين كلاهما؟ قال: بل في المثنَّى الآخِر بعد التشهد، قلت: ما هو؟ قال:"أعوذُ بالله من عذاب جهنم، وأعوذُ بالله من شَرِّ المسيح الدَّجّال، وأعوذُ بالله من عذاب القبر، وأعوذُ بالله من فتنة المَحْيا والمَمات"، قال: وكان يُعظِّمهنّ. قال ابن جريج: أخبَرَنيهِ عبد الله بن طاووس، عن أبيه، عن عائشة، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، في التعوُّذ من عذاب القبر، ولم يُخرجاه. وقد أمليتُ ما صحَّ على شرطهما في هذا الباب ممّا لم يُخرجاه في كتاب الإيمان، ولم أُمْلِ هذا الحديث.
الترجمة: طلحہ بابر
طاؤس کے بیٹے (عبداللہ) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ تشہد کے بعد کچھ کلمات کہا کرتے تھے جنہیں وہ بہت اہمیت دیتے تھے۔ میں نے پوچھا: کیا دونوں (تشہد) میں؟ انہوں نے کہا: نہیں بلکہ آخری تشہد کے بعد۔ میں نے پوچھا: وہ کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عذاب الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ» ”میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جہنم کے عذاب سے، اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے شر سے، اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے، اور میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں زندگی اور موت کے فتنے سے۔“ وہ ان کلمات کو بہت اہمیت دیتے تھے۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ مجھے عبداللہ بن طاؤس نے اپنے والد کے واسطے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے یہ روایت بتائی۔
یہ حدیث قبر کے عذاب سے پناہ مانگنے کے بارے میں شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ میں نے کتاب الایمان میں اس باب میں وہ احادیث املاء کروائی تھیں جو ان کی شرط پر صحیح تھیں مگر انہوں نے روایت نہیں کی تھیں، لیکن یہ حدیث وہاں املاء نہیں کروائی تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1418]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، ابن جريج - وهو عبد الملك بن عبد العزيز - قد صرَّح بالتحديث من عبد الله بن طاووس هنا، ولذا يُستدرَك على ابن معين في قوله - الذي نقله عنه ابن أبي حاتم في "الجرح والتعديل" 1/ 245 -: لم يسمع ابن جريج من ابن طاووس إلّا ...» [ترقيم الرساله 1418] [ترقيم الشركة 1406]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح