☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
فضيلة تغسيل الميت وتكفينه وحفر قبره
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← نماز جنازہ کا بیان← فضيلة تغسيل الميت وتكفينه وحفر قبره
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 1323 Mustadrak al-Hakim
أخبرني بكر بن محمد الصَّيرَفي بمَرُو، حدثنا عبد الصمد بن الفضل، حدثنا عبد الله بن يزيد المُقرئ، حدثنا سعيد بن أبي أيوب، عن شُرَحْبيل بن شَرِيكَ المَعَافِري، عن عُلَيِّ بن رَبَاح اللَّخْمي، عن أبي رافعٍ قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن غَسَّل ميتًا فكَتَم عليه، غُفِر له أربعين مرةً، ومن كفَّنَ ميتًا، كَسَاه الله من السُّنْدُس وإسْتَبرقِ الجنة، ومن حَفَرَ لميتٍ قبرًا فأجَنَّهُ فيه، أُجريَ له من الأجْر كأجْرِ مَسكَنٍ أسكَنَه إلى يوم القيامة" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی میت کو غسل دیا اور اس کے عیوب کی پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ اس کی چالیس مرتبہ مغفرت فرمائے گا، اور جس نے کسی میت کو کفن پہنایا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کے باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنائے گا، اور جس نے کسی میت کے لیے قبر کھودی اور اسے اس میں دفن کیا، تو اس کے لیے قیامت تک ایسے اجر کا سلسلہ جاری کر دیا جاتا ہے جیسے اس نے اسے رہنے کے لیے مکان دے دیا ہو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1323]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1323] [ترقيم الشركة 1311]
Hadith No.: 1324 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا محمد بن عبد الوهاب الفَرّاء، أخبرنا جعفر بن عَوْن، حدثنا عبد الرحمن بن عبد الله المسعودي، عن عبد الله بن عثمان بن خُثَيم. وحدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا إسماعيل بن قُتَيبة، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا يحيى بن سُلَيم، عن عبد الله بن عثمان بن خُثَيم، عن سعيد بن جُبَير، عن ابن عباسٍ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"خيرُ ثيابِكم البَيَاض، فأَلْبِسُوها أحياءَكم، وكفِّنوا فيها مَوْتاكم" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وشاهدُه صحيح عن سَمُرة بن جُندُب:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لباسوں میں بہترین لباس سفید ہے، پس اسے اپنی زندگی میں بھی پہنا کرو اور اسی میں اپنے مردوں کو کفن دیا کرو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، جبکہ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے اس کی صحیح شاہد حدیث مروی ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1324]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد قوي، عبد الله بن عثمان بن خثيم، صدوق لا بأس به، ويحيى بن سليم» [ترقيم الرساله 1324] [ترقيم الشركة 1312]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره