☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سَجْدَةُ السَّهْوِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← سجدہ سہو کا بیان← سَجْدَةُ السَّهْوِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 4
Hadith No.: 1219 Mustadrak al-Hakim
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الحسين بن الحسن بن مُهاجِر، حدثنا أبو الرَّبيع سليمان بن داود المَهْري، حدثنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني عبد العزيز بن أبي حازم، عن الضَّحَّاك بن عثمان، عن الأعرج، عن عبد الله بن بُحَينة أنه قال: صلَّى لنا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم صلاةً من الصَّلوات، فقام من اثنتَين فسُبِّح به، فمضى حتى فَرَغَ من صلاته ولم يَبقَ إلّا السلام، سَجَدَ سجدتَين وهو جالس قبلَ أن يُسلِّم (1) .
هذا حديث مفسَّر صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں کسی نماز میں دو رکعتوں کے بعد (تشہد کے لیے بیٹھنے کے بجائے) قیام کیا، لوگوں نے سبحان اللہ کہہ کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو توجہ دلائی لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آگے بڑھ گئے یہاں تک کہ جب نماز سے فارغ ہوئے اور صرف سلام باقی رہ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیٹھے بیٹھے سلام پھیرنے سے پہلے سہو کے دو سجدے کیے۔
یہ مفصل حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ السَّهْوِ/حدیث: 1219]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، الضحاك بن عثمان وإن كان فيه كلام، قد توبع» [ترقيم الرساله 1219] [ترقيم الشركة 1208]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
Hadith No.: 1220 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا إبراهيم بن عِصْمة بن إبراهيم العدل، حدثنا أبي، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا أبو معاوية، حدثنا إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم، عن سعد بن أبي وقاص: أنه نَهَضَ في الركعتين، فسبَّحوا به، فاستتمَّ، ثم سَجَدَ سجدتي السَّهو حين انصرف، وقال: أكنتُم تَرَوني كنتُ أجلس؟ إنما صنعتُ كما رأيتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يَصنَع (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ وہ (پہلے تشہد کے بجائے) دو رکعتوں کے بعد کھڑے ہو گئے، لوگوں نے انہیں توجہ دلانے کے لیے سبحان اللہ کہا مگر وہ سیدھے کھڑے رہے، پھر جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے سہو کے دو سجدے کیے اور فرمایا: کیا تم یہ سمجھتے تھے کہ میں (توجہ دلانے پر دوبارہ) بیٹھ جاؤں گا؟ میں نے تو ویسا ہی کیا ہے جیسا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ السَّهْوِ/حدیث: 1220]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات، إلا أنه قد اختلف في رفعه ووقفه والصواب وقفه كما قال الدارقطني في "العلل" (642)» [ترقيم الرساله 1220] [ترقيم الشركة 1209]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات
Grade: رجاله ثقات
Hadith No.: 1221 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا أبو عمرو عثمان بن أحمد بن عبد الله الدَّقَّاق، حدثنا علي بن إبراهيم الواسطي، حدثنا وَهْب بن جَرير بن حازم، حدثنا أبي، قال: سمعتُ يحيى بن أيوب يحدِّث عن يزيد بن أبي حبيب، عن سُوَيد بن قَيْس، عن معاوية بن حُدَيج قال: صليتُ مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم المغرب، فسَها فسلَّم في ركعتين، ثم انصرف، فقال له رجل: يا رسولَ الله، إنك سَهَوتَ فسلَّمتَ في ركعتين، فأمر بلالًا فأقام الصلاة، ثم أتمَّ تلك الرَّكعةَ، فسألتُ الناسَ عن الرجل الذي قال: يا رسول الله، إنك سَهَوتَ، فقيل لي: تعرفُه؟ قلت: لا، إلّا أن أراه، فمرَّ بي رجلٌ، فقلت: هو هذا، قالوا: هذا طلحةُ بن عبيد الله (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا معاویہ بن حدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سہو ہو گیا اور آپ نے دو رکعتوں پر ہی سلام پھیر دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لے گئے، تو ایک شخص نے آپ سے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ سے سہو ہو گیا ہے اور آپ نے دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا ہے“، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انہوں نے نماز کی اقامت کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ بقیہ رکعت پوری فرمائی، میں نے لوگوں سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جس نے کہا تھا کہ اے اللہ کے رسول آپ سے سہو ہو گیا ہے، تو مجھ سے کہا گیا: کیا تم اسے جانتے ہو؟ میں نے کہا: نہیں، مگر یہ کہ اسے دیکھ لوں، پھر ایک شخص میرے پاس سے گزرا تو میں نے کہا: یہی وہ شخص ہے، لوگوں نے کہا: یہ سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ ہیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ السَّهْوِ/حدیث: 1221]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح وهذا إسناد حسن» [ترقيم الرساله 1221] [ترقيم الشركة 1210]
الحكم على الحديث
حديث صحيح وهذا إسناد حسن
Grade: حديث صحيح وهذا إسناد حسن
Hadith No.: 1222 Mustadrak al-Hakim
أخبرني أبو عبد الرحمن محمد بن عبد الله بن أبي الوزير التاجر، حدثنا أبو حاتم محمد بن إدريس الحَنْظَلي، حدثنا محمد بن عبد الله الأنصاري، حدثنا أَشْعَث بن عبد الملك الحُمْراني، عن محمد بن سِيْرين، عن خالد الحَذَّاء، عن أبي قِلَابة، عن أبي المهلَّب، عن عِمْران بن حُصَين: أنَّ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم تشهَّد في سَجدتي السَّهو، ثم سلَّم (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، إنما اتَّفقا على حديث خالد الحَذَّاء عن أبي قِلابة (2) ، وليس فيه ذِكرُ التشهد لسجدتي السهو:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سہو کے دونوں سجدوں میں تشہد پڑھا اور پھر سلام پھیرا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، ان دونوں نے صرف خالد حذاء کی ابو قلابہ سے روایت پر اتفاق کیا ہے جس میں سہو کے سجدوں کے تشہد کا ذکر نہیں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ السَّهْوِ/حدیث: 1222]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، إلّا أنَّ ذكر التشهد في سجدتي السهو شاذٌّ في حديث عمران بن حصين، فقد رواه جمع عن خالد الحذاء لم يذكروا فيه التشهد، وقد حكم عليه بالشذوذ البيهقي في "السنن" 2/ 355، والحافظ ابن حجر في "الفتح" 4/ 491، إلّا أنَّ الحافظ استدرك وذكر له شاهدين بإسنادين ضعيفين ...» [ترقيم الرساله 1222] [ترقيم الشركة 1211]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح