☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صَلَاةُ الْحَاجَةِ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← نوافل کا بیان← صَلَاةُ الْحَاجَةِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 1214 Mustadrak al-Hakim
أخبرني أحمد بن محمد بن سَلَمة العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدَّارِمي. وأخبرني عبد الله بن محمد الصَّيدَلاني، حدثنا محمد بن أيوب؛ قالا حدثنا مسلم بن إبراهيم، حدثنا فائد أبو الوَرْقاء العطّار، عن عبد الله بن أبي أَوفى، قال: خرج علينا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يومًا فقعد فقال:"مَن كانت له حاجةٌ إلى الله أو إلى أحدٍ من بني آدم، فليتوضأ وليُحسِنْ وُضوءَه، ثم ليصلِّ ركعتين، ثم يُثْني على الله، ويصلي على النبي صلى الله عليه و آله وسلم، وليقل: لا إله إلّا الله الحليمُ الكريم، سبحان الله ربِّ العرش العظيم، الحمد لله ربِّ العالمين، أسألك عزائمَ مغفرتِك، والعِصمةَ من كل ذَنْب، والسَّلامةَ من كل إثم" (2) . فائد بن عبد الرحمن أبو الوَرْقاء كوفيٌّ عِدَاده في التابعين، وقد رأيتُ جماعةً من أعقابه، وهو مستقيم الحديث، إلّا أنَّ الشيخين لم يخرجا عنه، وإنما جعلتُ حديثه هذا شاهدًا لما تقدم.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک دن ہمارے پاس تشریف لائے اور بیٹھ کر فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ سے یا بنی آدم میں سے کسی سے کوئی حاجت ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، پھر دو رکعت نماز پڑھے، پھر اللہ کی حمد و ثنا بیان کرے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود بھیجے اور کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ، سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، أَسْأَلُكَ عَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالْعِصْمَةَ مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ، وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ» ”اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں جو نہایت بردبار اور کریم ہے، پاک ہے وہ اللہ جو عرشِ عظیم کا رب ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے، میں تجھ سے تیری مغفرت کے اسباب، ہر گناہ سے بچاؤ اور ہر برائی سے سلامتی کا سوال کرتا ہوں۔““
فائدہ بن عبدالرحمن ابوالورقاء کوفی ہیں جن کا شمار تابعین میں ہوتا ہے، وہ مستقیم الحدیث ہیں مگر شیخین نے ان سے روایت نہیں کی، میں نے ان کی اس حدیث کو سابقہ روایات کے لیے بطورِ شاہد ذکر کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 1214]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا، فائد أبو الورقاء العطار» [ترقيم الرساله 1214] [ترقيم الشركة 1203]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا
Hadith No.: 1215 Mustadrak al-Hakim
حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا إبراهيم بن يوسف الهِسِنْجاني، حدثنا أبو الطَّاهر أحمد بن عمرو، حدثنا ابن وَهْب، أخبرني حُيَيُّ بن عبد الله، عن أبي عبد الرحمن الحُبُليّ، عن عبد الله بن عمرو، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إنَّ في الجنة غُرَفًا يُرى ظاهرُها من باطنها، وباطنُها من ظاهرِها"، قال أبو مالك الأشعري: لمن هي يا رسول الله؟ قال:"لمن أطابَ الكلام، وأطعَمَ الطعام، وبات قائمًا والناسُ نِيام" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ایسے بالا خانے ہیں جن کا بیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے دیکھا جا سکتا ہے“، سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ کن کے لیے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں کے لیے جو نرم گفتگو کرتے ہیں، کھانا کھلاتے ہیں اور راتوں کو اس وقت (تہجد کے لیے) کھڑے ہوتے ہیں جب لوگ سو رہے ہوتے ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 1215]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، وقد سلف برقم (273)» [ترقيم الرساله 1215] [ترقيم الشركة 1204]
الحكم على الحديث
حديث حسن
Grade: حديث حسن
Hadith No.: 1216 Mustadrak al-Hakim
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيه، حدثنا محمد بن أحمد بن النَّضْر، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا زهير، عن العلاء بن المسيّب، عن عمرو بن مُرَّة، عن طلحة بن يزيد الأنصاري، عن حُذيفةَ بن اليمان قال: صليتُ مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ليلةً من رمضان في حُجْرة من جَريدِ النخل، قال: فقام فكبَّر فقال:"الله أكبرُ ذو الجَبَروت والمَلَكوت، وذو الكِبرياء والعَظَمة"، ثم افتتح البقرةَ فقرأ، فقلت: يَبلغُ رأسَ المئة، ثم قلت: يَبلغُ رأسَ المئتين، قال: ثم خَتَمها، ثم افتتح آلَ عمران، فقرأها، ثم افتتح النساء فقرأها، لا يمرُّ بآية التخويف إلّا وَقَفَ فتعوَّذ، ثم ركع مثلَ ما قام، يقول:"سبحانَ ربيَ العظيم"، يُردِّدُهن، ثم رفع رأسَه فقال:"سَمِع الله لمن حَمِده، اللهم ربَّنا لك الحمد"، مثلَ ما ركع، ثم سَجَدَ مثلَ ما قام يقول:"سبحان ربيَ الأعلى"، ويقول بين السجدتين:"ربِّ اغفِرْ لي" فما صلَّى إلّا أربع ركَعَات من صلاة العَتَمة من أولِ الليل إلى آخرِه حتى جاء بلالٌ فآذَنَه بصلاة الغَدَاة (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. [من كتاب السهو] حدثنا الحاكم أبو عبد الله محمد بن عبد الله الحافظ إملاءً في رجب سنةَ خمسٍ وتسعين وثلاث مئة:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رمضان کی ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کھجور کی شاخوں سے بنے ہوئے ایک حجرے میں نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے اور تکبیر کہی: «اللَّهُ أَكْبَرُ ذُو الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَكُوتِ، وَذُو الْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ» ”اللہ بہت بڑا ہے، جو صاحبِ جبروت، صاحبِ ملکوت اور بڑائی و عظمت والا ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سورہ بقرہ شروع کی، میں نے سوچا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سو آیات پر رکوع کریں گے، پھر میں نے سوچا کہ دو سو پر کریں گے، مگر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوری سورت ختم کی، پھر آل عمران شروع کی اور اسے پڑھا، پھر سورہ نساء شروع کی اور اسے پڑھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ڈرانے والی کسی بھی آیت سے گزرتے تو وہاں رک کر اللہ کی پناہ مانگتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قیام جتنا طویل ہی رکوع کیا اور اس میں «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ» دہراتے رہے، پھر سر اٹھا کر «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ» کہا اور رکوع جتنا ہی طویل قیام کیا، پھر سجدہ کیا اور قیام جتنا ہی طویل سجدہ کیا جس میں «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» کہتے رہے، اور دو سجدوں کے درمیان «رَبِّ اغْفِرْ لِي» کہتے رہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات کے شروع سے آخر تک عشاء کی چار رکعتیں ہی پڑھی تھیں کہ اتنے میں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ آئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو صبح کی نماز کی اطلاع دی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [کتاب السہو کا آغاز] [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 1216]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد فيه انقطاع؛ طلحة بن يزيد الأنصاري - وهو أبو حمزة الكوفي - لم يسمعه من حذيفة بن اليمان، كما قال النسائي، بينهما صلة بن زفر كما سيأتي بيانه في التخريج- معاوية بن عمرو: هو ابن المهلَّب الأزدي، وزهير: هو ابن معاوية بن حُديج-» [ترقيم الرساله 1216] [ترقيم الشركة 1205]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح