☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسولُ اللہ ﷺ کھڑے ہو کر بھی نماز پڑھتے تھے اور بیٹھ کر بھی۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← نوافل کا بیان← رسولُ اللہ ﷺ کھڑے ہو کر بھی نماز پڑھتے تھے اور بیٹھ کر بھی۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1199 مستدرک الحاکم
حدثني علي بن حَمْشاذ، حدثنا إبراهيم بن الحسين الكِسَائي، حدثنا الربيع بن يحيى، حدثنا يزيد بن إبراهيم التُّستَري، عن محمد بن سِيرين، عن عبد الله بن شَقِيق العُقَيلي، عن عائشة قالت: كان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يصلي قائمًا وقاعدًا، فإذا افتتح الصلاة قائمًا ركع قائمًا، وإذا افتتح الصلاة قاعدًا ركع قاعدًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ (1) ، وقد خرجتُه قبل هذا من حديث حُمَيد عن عبد الله بن شقيق، وهذا موضعه، وحديث ابن سيرين هذا شاهدٌ صحيح لما تقدم.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دونوں طرح نماز پڑھتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہو کر نماز شروع کرتے تو رکوع بھی کھڑے ہو کر کرتے، اور جب بیٹھ کر نماز شروع کرتے تو رکوع بھی بیٹھ کر کرتے تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا، میں نے اس سے پہلے حمید کی روایت سے عبداللہ بن شقیق عن عائشہ کی حدیث نقل کی ہے جو اس کے لیے صحیح شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 1199]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل الربيع بن يحيى» [ترقيم الرساله 1199] [ترقيم الشركة 1189]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 1200 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا إسماعيل بن قُتَيبة، حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا وكيع، عن إبراهيم بن طَهْمان، عن حسين المعلِّم، عن عبد الله بن بُرَيدة، أنَّ عِمْران بن حُصَين قال: كان بيَ الناصُورُ، فسألت النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم عن الصلاة، فقال:"صلِّ قائمًا، فإن لم تستطع فجالسًا، فإن لم تستطع فعلى جَنْب" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ، إنما أخرجه البخاري من حديث يزيد بن زُرَيع عن حسين المعلِّم مختصرًا (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے بواسیر کی بیماری تھی تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نماز کے بارے میں پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کھڑے ہو کر نماز پڑھو، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو بیٹھ کر، اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو پہلو کے بل لیٹ کر پڑھ لو۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، امام بخاری نے حسین معلم کی روایت سے اسے صرف مختصراً بیان کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 1200]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، حسين المعلِّم: هو الحسين بن ذكوان» [ترقيم الرساله 1200] [ترقيم الشركة 1190]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح