حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مرزوق البَصري بمصر، حدثنا عمر بن يونس بن القاسم اليَمَامي، حدثني أبي، أنَّ عِكْرمة بن خالد ابن سعيد بن العاص المخزومي حدَّثه: أنه لَقِيَ عبد الله بن عمر بن الخطَّاب فقال له: يا أبا عبد الرحمن، إنَّا بنو المغيرة قومٌ فينا نَخْوةٌ، فهل سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول في ذلك شيئًا؟ فقال عبد الله بن عمر: سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"ما من رجلٍ يَتعاظَمُ في نفسه ويختالُ في مشيتِه، إلّا لَقِيَ الله وهو عليه غضبانُ" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين (3) ، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 201 - على شرط مسلم
الترجمة: طلحہ بابر
عکرمہ بن خالد بن سعید بن عاص مخزومی سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما سے ملاقات کی اور ان سے عرض کیا: اے ابو عبدالرحمن! ہم بنو مغیرہ ایک ایسی قوم ہیں جس میں (خاندانی) فخر اور بڑائی کا مادہ پایا جاتا ہے، تو کیا آپ نے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کچھ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص بھی اپنے دل میں خود کو بڑا سمجھے گا اور اپنی چال ڈھال میں تکبر و فخر اختیار کرے گا، وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ اس پر سخت غضبناک ہو گا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرائط کے مطابق صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 202]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 202] [ترقيم الشركة 201] [ترقيم العلميه 201]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح