☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8992
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8992
حدثنا أبو الحسن علي بن محمد بن عُقبة الشَّيباني ﵀ بالكوفة، حدثنا إبراهيم بن أبي العَنبَس، حدثنا علي بن قادِم، حدثنا شَرِيكَ، عن عُبيدٍ المُكتِبِ، عن الشَّعْبي، عن أنس بن مالك قال: ضَحِكَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم ذاتَ يومٍ أو تبسَّم، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ألا تسألوني من أيِّ شيءٍ ضَحِكتُ؟" فقال:"عَجِبتُ من مجادلةِ العبدِ ربَّه يومَ القيامة، يقول: يا ربّ، أليس وَعَدْتَني أن لا تَظْلِمَني؟ قال: بَلَى، قال: فإني لا أقبلُ عليَّ شهادة شاهدٍ إلَّا من نَفْسي، فيقول: أوَليس كفى بي شَهيدًا وبالملائكةِ الكِرام الكاتبين؟ قال: فيُردِّدُ هذا الكلامَ مرّاتٍ، فيُختَمُ على فِيهِ وتَكلَّمُ أَرْكَانُه بما كان يعمل فيقول: بُعْدًا لكم وسُحقًا، عنكم كنت أُجادِلُ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8778 - على شرط ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہنسے یا مسکرائے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم مجھ سے نہیں پوچھو گے کہ میں کس بات پر ہنسا ہوں؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خود ہی فرمایا: ”مجھے قیامت کے دن بندے کا اپنے رب سے جھگڑنا عجیب لگا، وہ کہے گا: اے میرے رب! کیا تو نے مجھ سے یہ وعدہ نہیں فرمایا تھا کہ تو مجھ پر ظلم نہیں کرے گا؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیوں نہیں! وہ کہے گا: پس میں اپنے خلاف اپنی ذات کے سوا کسی اور کی گواہی ہرگز قبول نہیں کروں گا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا میری گواہی اور میرے معزز فرشتے جو اعمال لکھنے والے ہیں کافی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: وہ بندہ یہ بات کئی بار دہرائے گا، تو اس کے منہ پر مہر لگا دی جائے گی اور اس کے اعضاء اس کے اعمال بول کر بتائیں گے۔ پھر وہ بندہ (اپنے اعضاء سے) کہے گا: تم پر لعنت ہو اور تم برباد ہو جاؤ! میں تو تمہاری ہی خاطر جھگڑ رہا تھا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8992]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد لا بأس برجاله، إلَّا أنه منقطع، فإنَّ عبيدًا المُكتب أدخل بينه وبين الشعبي فيه فضيل بن عمرو الفُقيمي كما سيأتي في غير رواية شريك» [ترقيم الرساله 8992] [ترقيم الشركة 8884] [ترقيم العلميه 8778]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (8991) Back to Bab Next Hadith → (8993)