حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني إملاء من أصل كتابه، حدثنا إبراهيم بن عبد الله السَّعْدي أخبرنا يزيد بن هارون، حدثنا أزهرُ بن سنان القُرشي، حدثنا محمد بن واسع قال: دخلتُ على بلال بن أبي بُرْدة فقلت له: يا بلالُ، إِنَّ أباك حدَّثني عن جدِّك، عن رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم: أنه قال:"إِنَّ في جهنَّم واديًا (4) . في ذلك الوادي بئرٌ يقال له: هَبهَبُ، حَقٌّ على الله تعالى أن يُسكِنَها كُلَّ جبّار"، فإياكَ أن تكون منهم يا بلال (5) .
هذا حديث تفرَّد به أزهر بن سنان عن محمد بن واسع، لم نكتُبْه عاليًا إلَّا من هذا الوجه.
Translation: طلحہ بابر
محمد بن واسع سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں بلال بن ابوبردہ کے پاس گیا اور ان سے کہا: ”اے بلال! بے شک تمہارے والد نے تمہارے دادا کے واسطے سے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یہ حدیث بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جہنم میں ایک وادی ہے۔ اس وادی میں ایک کنواں ہے جسے ہبہب کہا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ کے ذمے یہ حق ہے کہ وہ ہر جابر شخص کو اس میں ٹھہرائے گا۔“ تو اے بلال! اس بات سے بچنا کہ تم بھی ان میں سے ہو جاؤ۔“
یہ حدیث روایت کرنے میں ازہر بن سنان نے محمد بن واسع سے تفرد اختیار کیا ہے، ہم نے اسے صرف اسی سند سے عالی (کم واسطوں سے) لکھا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8980]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف أزهر بن سنان» [ترقيم الرساله 8980] [ترقيم الشركة 8871]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف