أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا عبد الأعلى بن عبد الأعلى، حدثنا داود بن أبي هِنْد، عن عبد الله بن قيس قال: كنت أرفعُ القضاءَ إلى أبي بُرْدةَ، فكنت عنده فدخل عليه الحارثُ بنُ أُقيشٍ (1) ، وكانت له صُحْبة، فحَدَّث ليلتَئذٍ عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ما من مُسلمين (2) يموت لهما أربعةٌ، إلَّا أدخلهم الله الجنةَ بفَضْل رحمتِه إيَّاهما قلنا: يا رسول الله، وثلاثةٌ؟ قال:"وثلاثةٌ" قلنا: يا رسول الله، واثنانِ؟ قال:"واثنانِ" ثم قال:"إنَّ من أمَّتي لَمَن يُعظَّم للنّار حتى يكونَ أحدَ زواياها، وإنَّ من أمتي لَمَن يَدخُل بشفاعتِه الجنةَ أكثرُ من مُضَرَ" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8752 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
عبداللہ بن قیس سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں ابوبردہ کے پاس مقدمات (فیصلے کے لیے) لے جایا کرتا تھا۔ ایک روز میں ان کے پاس تھا کہ حارث بن اقیش رضی اللہ عنہ ان کے پاس تشریف لائے، اور انہیں (نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی) صحبت کا شرف حاصل تھا۔ انہوں نے اس رات نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی یہ حدیث بیان کی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی سے دو مسلمان ایسے نہیں جن کے چار بچے فوت ہو جائیں، مگر اللہ اپنی رحمت کے فضل سے ان دونوں کو جنت میں داخل فرمائے گا۔“ ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اور اگر تین ہوں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تین ہوں تب بھی۔“ ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اور اگر دو ہوں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر دو ہوں تب بھی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ میری امت میں سے کسی (نافرمان) کو جہنم کے لیے اتنا بڑا کر دیا جائے گا کہ وہ اس کے کونوں میں سے ایک کونا بن جائے گا، اور بلاشبہ میری امت میں سے ایک شخص ایسا بھی ہوگا جس کی شفاعت سے قبیلہ مضر کی تعداد سے بھی زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔“
اس حدیث کی سند امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8967]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد محتمل للتحسين كما سبق بيانه عند الرواية السالفة برقم (239)» [ترقيم الرساله 8967] [ترقيم الشركة 8858] [ترقيم العلميه 8752]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره