☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8965
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8965
حدثنا أبو القاسم عبد الرحمن بن الحسن القاضي بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن أيوب السَّخِتياني، عن ابن سِيرين، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يَلقَى رجلٌ أباه يومَ القيامة، فيقول له: يا أبتِ، أيَّ ابنٍ كنت لك؟ فيقول: خيرَ ابنٍ، فيقول: هل أنت مُطيعي اليومَ؟ فيقول: نعم، فيقول: خُذْ بإزْرَتي، فيأخذُ بإزرتِه، ثم ينطلقُ حتى يأتيَ الله ﵎ وهو يَعرِضُ الخلقَ، فيقول: يا عَبْدي ادخُلْ من أيِّ أبوابِ الجنة شئتَ، فيقول: أي ربِّ، فأَبي معي؟ فإنك وعدتني أن لا تُخزِيَني، قال: فيُعرِضُ عنه، ثم يقول يا عبدي، ادخُلْ من أيِّ أبوابِ الجنة شئتَ، فيقول: أي ربِّ، فأَبي معي؟ فإنك وعدتَني أن لا تُخزِيَني، قال: فيُعرِضُ عنه، ثم يقول: يا عبدي، ادخُل من أيِّ أبوابِ الجنة شئتَ، فيقول: أيْ ربِّ، وأَبي معي؟ فإنك وعدتنَي أن لا تُخزِيَني، قال: فيَمَسَخُ الله أباه ضَبُعًا، فيَهوِي في النار، فيأخذُ بأنفِه، فيقول الله ﵎: يا عَبْدي، أبوك هو؟ فيقول: لا وعِزَّتِك" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8750 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ایک شخص اپنے باپ سے ملے گا، تو اس سے کہے گا: اے میرے باپ! میں آپ کا کیسا بیٹا تھا؟ وہ کہے گا: بہترین بیٹا۔ بیٹا کہے گا: کیا آج آپ میری بات مانیں گے؟ وہ کہے گا: ہاں۔ بیٹا کہے گا: میرا تہبند پکڑ لیں۔ چنانچہ وہ اس کا تہبند پکڑ لے گا، پھر وہ چلے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے دربار میں آئے گا جبکہ اللہ مخلوق کو اپنے سامنے پیش کر رہا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے میرے بندے! تو جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جا۔ وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! کیا میرے والد بھی میرے ساتھ (داخل ہوں گے)؟ کیونکہ تو نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا کہ تو مجھے رسوا نہیں کرے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تو اللہ تعالیٰ اس سے اعراض فرمائے گا۔ پھر فرمائے گا: اے میرے بندے! تو جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جا۔ وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! کیا میرے والد بھی میرے ساتھ؟ کیونکہ تو نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا کہ تو مجھے رسوا نہیں کرے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تو اللہ تعالیٰ اس سے پھر اعراض فرمائے گا۔ پھر فرمائے گا: اے میرے بندے! تو جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جا۔ وہ پھر عرض کرے گا: اے میرے رب! اور میرے والد بھی میرے ساتھ؟ کیونکہ تو نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا کہ تو مجھے رسوا نہیں کرے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تو اللہ تعالیٰ اس کے باپ کو بجو (ایک قسم کے جانور) کی شکل میں مسخ کر دے گا، تو وہ جہنم میں گر پڑے گا اور اسے اس کی ناک سے پکڑ لیا جائے گا۔ تب اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے میرے بندے! کیا یہ تیرا باپ ہے؟ وہ عرض کرے گا: نہیں، تیری عزت کی قسم!“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8965]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف شيخ المصنف عبد الرحمن بن الحسن القاضي، لكنه متابع» [ترقيم الرساله 8965] [ترقيم الشركة 8856] [ترقيم العلميه 8750]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (8964) Back to Bab Next Hadith → (8966)