حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنبَري وعلي بن عيسى بن إبراهيم قالا: حدثنا أبو عبد الله محمد بن إبراهيم العبدي، حدثنا عُبَيد بن عَبِيدة القُرشي، حدثنا المُعتمِر بن سليمان قال: سمعت أبي يقول: حدثنا قَتادة، عن عُقْبة بن عبد الغافر، عن أبي سعيد الخُدْري، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لَيَأْخُذَنَّ (2) رجلٌ بيد أَبيه يومَ القيامة، فلُيقطِّعنَّه النارَ يريد أن يُدخِلَه الجنةَ، قال: فيُنادَى: إِنَّ الجنةَ لا يَدخلُها مشركٌ، ألا إِنَّ الله قد حرَّمَ الجنةَ على كل مشركٍ، قال: فيقول: أيْ ربِّ، أَبي، فيُحوَّل في صورة قبيحةٍ وريحٍ مُنتِنة، فيتركُه". قال: فكان أصحابُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يرونَ أنه إبراهيمُ ﵇، ولم يَزِدْهم رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم على ذلك (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8746 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ایک شخص اپنے والد کا ہاتھ پکڑے گا، اور اسے آگ سے پار کراتے ہوئے یہ چاہے گا کہ اسے جنت میں داخل کر دے۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پس آواز دی جائے گی: بے شک جنت میں کوئی مشرک داخل نہیں ہو سکتا، سن لو! بے شک اللہ نے ہر مشرک پر جنت کو حرام کر دیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! (یہ) میرے والد (ہیں)۔ چنانچہ اس کے والد کو ایک نہایت قبیح اور بدبودار صورت میں تبدیل کر دیا جائے گا، تو وہ اسے چھوڑ دے گا۔“ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ کرام کا یہ خیال تھا کہ وہ شخص سیدنا ابراہیم علیہ السلام ہیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے اس سے زیادہ کچھ بیان نہیں فرمایا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8961]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8961] [ترقيم الشركة 8852] [ترقيم العلميه 8746]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح