حدثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهد الأصبهاني، حدثنا محمد بن مَسلَمة (1) الواسطي، حدثنا يزيد بن هارون حدثنا همَّام بن يحيى، حدثنا القاسم بن عبد الواحد، عن عبد الله بن محمد بن عَقِيل، عن جابر بن عبد الله قال: بَلَغَني عن رجل من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حديثٌ (2) سمعه من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في القِصَاص لم أسمَعْه منه، فابتعَتُ بعيرًا فَشَدَدتُ رَحْلي، ثم سِرتُ إليه شهرًا حتى قدمتُ مصرَ - أو قال: الشام - فأتيت عبدَ الله بنَ أُنيس، فقلت: حديثٌ بَلَغَني عنك تحدِّثُ به، سمعتَه من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ولم أسمعه في القصاص، خَشِيتُ أن أموتَ قبل أن أسمعَه، فقال عبد الله: سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"يوم يُحشَرُ العبادُ - أو قال: الناس - عُراةً غُرْلًا بُهْمًا ليس معهم شيءٌ، ثم يناديهم بصوتٍ يَسمعُه من بَعُدَ كما يسمعُه من قَرُبَ: أنا المَلِكُ، أنا الدَّيَّانُ، لا ينبغي لأحدٍ من أهل الجنة أن يدخلَ الجنة ولأحدٍ من أهل النار عليه مَظلِمةٌ حتى أُقِصَّه منه، ولا ينبغي لأحدٍ من أهل النار أن يدخلَ النارَ ولأحدٍ من أهل الجنة [عنده] مَظلِمةٌ حتى أُقِصَّه منه، حتى اللَّطْمةُ"، قال: قلنا: كيف وإنَّا إِنَّما نأتي الله ﷿ عُراةً حُفاةً غُرْلًا بُهْمًا؟ قال: الحَسَناتُ والسَّيِّئَاتُ" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8715 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک صحابی سے قصاص کے متعلق ایک حدیث معلوم ہوئی جو انہوں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نہیں سنی تھی، چنانچہ انہوں نے ایک اونٹ خریدا، اس پر کجاوہ کسا اور ایک ماہ کی مسافت طے کر کے مصر (یا شام) پہنچے اور سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے ملے اور کہا: مجھے آپ سے ایک حدیث کے متعلق معلوم ہوا ہے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہے لیکن میں نے قصاص کے بارے میں اسے نہیں سنا، مجھے اندیشہ ہوا کہ اسے سنے بغیر کہیں میری موت نہ آ جائے، تو سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس دن بندوں کو - یا فرمایا: لوگوں کو - اس حال میں محشور کیا جائے گا کہ وہ ننگے بدن، غیر مختون اور «بُهْمًا» (خالی ہاتھ) ہوں گے، ان کے پاس کچھ بھی نہ ہوگا، پھر اللہ تعالیٰ انہیں ایسی آواز میں پکارے گا جسے دور والا بھی ویسے ہی سنے گا جیسے قریب والا سنتا ہے: میں بادشاہ ہوں، میں جزا و سزا دینے والا ہوں، کسی جنتی کے لیے یہ لائق نہیں کہ وہ جنت میں داخل ہو جائے جبکہ کسی دوزخی کا اس پر کوئی حق (مظلمہ) باقی ہو یہاں تک کہ میں اسے اس کا قصاص دلا دوں، اور کسی دوزخی کے لیے یہ لائق نہیں کہ وہ دوزخ میں داخل ہو جائے جبکہ کسی جنتی کا اس پر کوئی حق باقی ہو یہاں تک کہ میں اسے اس کا قصاص دلا دوں، یہاں تک کہ ایک تھپڑ کا بھی (بدلہ لیا جائے گا)“، ہم نے عرض کیا: یہ کیسے ممکن ہے جبکہ ہم اللہ کے حضور ننگے بدن اور خالی ہاتھ حاضر ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(یہ بدلہ) نیکیوں اور برائیوں کے ذریعے ہوگا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8930]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل القاسم بن عبد الواحد وابن عقيل. ومحمد بن مسلمة» [ترقيم الرساله 8930] [ترقيم الشركة 8821] [ترقيم العلميه 8715]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن