☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8916
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8916
أخبرنا إسماعيل بن محمد بن الفَضْل الشَّعراني، حدثنا جدِّي، حدثنا إبراهيم بن حمزة الزُّبيري، حدثنا إبراهيم بن سعد، عن ابن شهاب، عن علي بن حسين، عن جابر، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"تُمَدُّ الأرضُ يوم القيامة مدًّا لعَظَمِة الرحمن، ثم لا يكونُ لبشرٍ من بني آدم إلَّا مواضعَ قدميهِ، ثم أُدعَى أولَ الناس، فأَخِرُّ ساجدًا، ثم يُؤذَنُ لي فأَقومُ فأقول: يا ربِّ، أخبَرني هذا - لجبريلَ، وهو عن يمين الرحمن، واللهِ ما رآه جبريلُ قبلَها قطُّ أنك أَرسلْتَه إليَّ، قال: وجبريلُ ساكتٌ لا يتكلَّمُ، حتى يقول الله: صَدَقَ، ثم يُؤذَنُ لي في الشَّفاعة، فأقول: يا ربِّ، عبادك عَبَدُوك (1) في أطرافِ الأرض؛ فذلك المَقامُ المحمودُ" (2) . هذا إسنادٌ صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد أرسَلَه يونس بن يزيد ومعمرُ بن راشد عن الزُّهري. أما حديثُ يونسَ:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن زمین کو رحمان کی عظمت کے لیے پھیلا دیا جائے گا، پھر کسی انسان کے لیے سوائے اس کے قدموں کی جگہ کے اور کوئی جگہ نہ ہوگی، پھر سب سے پہلے مجھے بلایا جائے گا تو میں سجدے میں گر جاؤں گا، پھر مجھے اجازت ملے گی تو میں کھڑا ہوں گا اور کہوں گا: اے میرے رب! اس نے - یعنی جبرائیل (علیہ السلام) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جو رحمان کے دائیں جانب ہوں گے، اور اللہ کی قسم جبرائیل نے اس سے پہلے اللہ کو کبھی نہیں دیکھا ہوگا - مجھے خبر دی تھی کہ تو نے انہیں میری طرف (رسول بنا کر) بھیجا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اور جبرائیل خاموش ہوں گے، کچھ نہیں بولیں گے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اس نے سچ کہا، پھر مجھے شفاعت کی اجازت دی جائے گی تو میں عرض کروں گا: اے میرے رب! تیرے ان بندوں نے زمین کے گوشوں میں تیری عبادت کی تھی؛ پس یہی وہ ”مقام محمود“ ہے۔“
یہ سند شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، جبکہ یونس بن یزید اور معمر بن راشد نے اسے زہری سے مرسل روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8916]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لاضطرابه، فقد اختلف فيه على ابن شهاب الزهري في وصله وإرساله وفي رفعه ووقفه، ولم نقف عليه مسندًا من حديث جابر عند غير المصنف، وقد انفرد إبراهيم بن حمزة الزبيري بذكر جابر فيه، وإبراهيم هذا صدوق ليس به بأس إلَّا أنه لم تكن له تلك المعرفة بالحديث كما ...» [ترقيم الرساله 8916] [ترقيم الشركة 8807]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لاضطرابه
Grade: إسناده ضعيف لاضطرابه
← Previous Hadith (8915) Back to Bab Next Hadith → (8917)