وقد حدثنا بالحديث عليُّ بن حَمْشاذَ العَدْل، أخبرنا أبو المثنَّى، حدثنا مُسدَّد ومحمد بن المِنْهال الضَّرير قالا: حدثنا معاذ بن هشام، حدثني أَبي، عن قَتَادةَ، عن الحسن، عن عِمران بن حُصَين قال: كنَّا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في مسيرٍ وقد تفاوَتَ بين أَصحُبِه (3) السَّيرُ، فَرَفَعَ بهاتين الآيتين صوتَه: ﴿يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ﴾، قرأَ أبو موسى (4) إلى قوله: ﴿وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ﴾، فلما سمع ذلك أصحابه حثُّوا المَطيَّ وعرفوا أنه عندَ قولٍ يقولُه، فقال:"أتدرون أيُّ يوم ذلك؟" قالوا: الله ورسوله أعلمُ؟ قال:"ذاكم يومَ يُنادَى آدم فيناديه ربُّه فيقول: يا، آدمُ ابْعَثْ بَعْثَ النارِ [قال: يا رب، وما بعثُ النار؟ قال: من كل ألفٍ تسعُ مئةٍ وتسعةٌ وتسعون في النار] (1) وواحدٌ في الجنّة"، فأُبِلسَ أصحابُه حتى ما أَوضَحُوا بضاحكةٍ، فلما رأى رسولُ صلى الله عليه و آله وسلم الذي بأصحابه قال:"اعْمَلُوا وأَبِشروا، فوالذى نفسُ محمدٍ بيدِه، إنكم مع خليقَتينِ ما كانتا مع شيءٍ إِلَّا كَثَّرتاه، يأجوجَ ومأجوجَ، ومَن هَلَكَ من بني آدم وبني إبليسَ"، فسُرِّيَ عن القوم بعضُ الذي يَجِدُون، ثم قال:"اعمَلوا (2) وأَبشِروا فوالذي نفسُ محمدٍ بيدِه ما أنتم في الناس إِلَّا كالشَّامَةِ في جَنْبِ البعير، أو كالرَّقْمة في ذراع الدَّابّة" (3) . وهكذا رواه سعيدُ بن أبي عَرُوبة عن قَتَادةَ:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھے اور صحابہ کے درمیان چلنے کی رفتار میں فرق آ گیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دو آیات کے ساتھ اپنی آواز بلند فرمائی: ﴿يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ﴾ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ﴿وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ﴾ [سورة الحج: 1 - 2] تک تلاوت فرمائی، جب صحابہ نے یہ سنا تو انہوں نے اپنی سواریاں تیز کر دیں اور وہ سمجھ گئے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کوئی (اہم) بات فرمانے والے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ کون سا دن ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جب آدم (علیہ السلام) کو پکارا جائے گا، ان کا رب انہیں پکار کر فرمائے گا: اے آدم! جہنم کا لشکر (یعنی جہنم میں جانے والے) نکالو، انہوں نے عرض کیا: اے میرے رب! جہنم کا لشکر کتنا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ہر ہزار میں سے نو سو ننانوے آگ میں جائیں گے اور ایک جنت میں۔“ یہ سن کر صحابہ اتنے مایوس اور غمگین ہوئے کہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ کا نشان تک نہ رہا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے صحابہ کی یہ کیفیت دیکھی تو فرمایا: ”تم عمل کرتے رہو اور خوش ہو جاؤ، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی جان ہے! تم دو ایسی مخلوقات (یاجوج اور ماجوج) کے ساتھ ہو کہ وہ جس چیز کے ساتھ بھی ہوں اسے کثیر کر دیتی ہیں، اور آدم کی اولاد اور ابلیس کی ذریت میں سے جو ہلاک ہو گئے (ان کی وجہ سے تمہاری نسبت کم ہو جائے گی)۔“ تب لوگوں کا غم کچھ کم ہوا جو وہ محسوس کر رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عمل کرو اور خوشخبری حاصل کرو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی جان ہے! تم (دیگر) لوگوں میں (تعداد کے لحاظ سے) ایسے ہی ہو جیسے اونٹ کے پہلو میں ایک تل کا نشان ہو، یا جیسے چوپائے کے ہاتھ پر کوئی مخصوص نشان ہو۔“
اسی طرح اسے سعید بن ابی عروبہ نے قتادہ سے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8909]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح رجاله ثقات، وقد سلف برقم (2954) من طريق محمد بن المثنى عن معاذ بن هشام وانظر الكلام عليه مفصَّلًا برقم (78)» [ترقيم الرساله 8909] [ترقيم الشركة 8800]
الحكم على الحديث
حديث صحيح رجاله ثقات
Grade: حديث صحيح رجاله ثقات