☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8893
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8893
حدَّثَناه عليُّ بن عيسى الحِيِري، حدثنا محمد بن عمرو بن النَّضْر بن عمرو الحَرَشي وجعفر بن محمد بن الحسين قالا: حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا خارجة، عن زيد بن أسلمَ، عن عطاء بن يَسَار، عن أبي سعيد الخُدْري، عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"ما من صباحٍ إلَّا ومَلَكانِ يناديانِ، يقول أحدُهما: اللهمَّ أَعطِ مُنفِقًا خَلَفًا، ويقول الآخر: اللهمَّ أَعطِ مُمسِكًا تَلَفًا، وملكانِ مُوكَّلان بالصُّور ينتظرانِ متى يُؤْمَرانِ فيَنفخانِ، وملكان يناديانِ يقول أحدُهما ويلٌ للرجال من النساء، وويلٌ (1) للنساءِ من الرجال" (2) . تفرد به خارجةُ بن مُصعَب عن زيد بن أسلم.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8679 - خارجة ضعيف
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی صبح ایسی نہیں ہوتی مگر اس میں دو فرشتے پکارتے ہیں، ان میں سے ایک کہتا ہے: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کا نعم البدل عطا فرما، اور دوسرا کہتا ہے: اے اللہ! (مال) روک کر رکھنے والے کے مال کو ضائع و برباد کر دے، اور دو فرشتے صور پر مامور ہیں جو اس انتظار میں ہیں کہ انہیں کب حکم ملے اور وہ صور پھونکیں، اور دو فرشتے پکار کر کہتے ہیں کہ مردوں کے لیے عورتوں کی وجہ سے ہلاکت ہے اور عورتوں کے لیے مردوں کی وجہ سے ہلاکت ہے۔“
اس حدیث کو روایت کرنے میں خارجہ بن مصعب، زید بن اسلم سے منفرد ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8893]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا، خارجة بن مصعب متروك، وبه أعلّه الذهبي في "التلخيص"» [ترقيم الرساله 8893] [ترقيم الشركة 8784] [ترقيم العلميه 8679]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا
← Previous Hadith (8892) Back to Bab Next Hadith → (8894)