☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8866
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8866
أخبرني أبو نصر أحمد بن سهل الفقيه ببُخارَى، أخبرنا صالح بن محمد بن حَبيب الحافظ، حدثنا عُبيد الله (2) بن عمر بن مَيسَرة، حدثنا معاذ بن هشام، حدثني أَبي، عن قَتَادة، عن أبي الأسود الدِّيلِيّ، قال: انطلقتُ أنا وزُرْعةُ بن ضَمْرة [مع] (3) الأشعريِّ إلى عمر بن الخطَّاب فلَقِينا عبدَ الله بنَ عمرو، فقال: يوشكُ أن لا يبقى في أرض العَجَم من العرب إلَّا قتيلٌ أو أسيرٌ يُحكَمُ في دمه، فقال زرعةُ: أيظهرُ المشركون على الإسلام؟ فقال: ممَّن أنت؟ قال: من بني عامر بن صَعصَعة، فقال: لا تقومُ الساعةُ حتى تَدَافِعَ نساءُ بني عامر على ذي الخَلَصةِ؛ وَثَنٌ كان يُسمَّى في الجاهلية. قال: فذكرنا ذلك لعمر بن الخطَّاب؛ قولَ عبد الله بن عمرو، فقال عمرُ ثلاثَ مِرار: عبدُ الله بن عمرو أعلمُ بما يقول. فخَطَبَ عمرُ بن الخطّاب يومَ الجمعة فقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لا تزالُ طائفةٌ من أمَّتي على الحقِّ منصورين (4) حتى يأتيَ أمرُ الله". قال: فذكرْنا قولَ عمر لعبد الله بن عمرو، فقال: صَدَقَ نبيُّ الله صلى الله عليه و آله وسلم، إذا كان ذلك، كان الذي (1) قلتُ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8653 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
ابو الاسود دیلی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اور زرعہ بن ضمرہ، سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ہمراہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف چلے تو ہماری ملاقات سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے ہوئی، انہوں نے فرمایا: ”عنقریب ایسا وقت آئے گا کہ عجم کی زمین پر کوئی عرب باقی نہیں رہے گا سوائے اس کے کہ وہ مقتول ہوگا یا ایسا قیدی جس کے خون کے بارے میں فیصلہ کیا جا رہا ہوگا۔“ زرعہ نے پوچھا: کیا مشرکین اسلام پر غالب آ جائیں گے؟ انہوں نے پوچھا: تم کس قبیلے سے ہو؟ انہوں نے کہا: بنو عامر بن صعصعہ سے، تو انہوں نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک بنو عامر کی عورتیں ذوالخلصہ (کے بت) پر ایک دوسرے کو دھکے نہ دیں؛“ (ذوالخلصہ) ایک بت تھا جس کی جاہلیت میں پوجا ہوتی تھی۔ ہم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی اس بات کا تذکرہ کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے تین مرتبہ فرمایا: عبداللہ بن عمرو جو کہتے ہیں اسے خوب جانتے ہیں۔ پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن خطبہ دیا اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم اور کامیاب رہے گا یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ جائے۔“ ہم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا یہ ارشاد عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو بتایا تو انہوں نے فرمایا: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سچ فرمایا، جب وہ (گروہ رخصت ہوگا) تو پھر وہی کچھ ہوگا جو میں نے کہا تھا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8866]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 8866] [ترقيم الشركة 8758] [ترقيم العلميه 8653]
← Previous Hadith (8865) Back to Bab Next Hadith → (8867)