☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8817
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8817
أخبرني محمد بن موسى بن عمران المؤذِّن، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد بن المثنَّى، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شُعبة قال: سمعت أبا جَمْرة يحدِّث عن إياس بن قَتَادة، عن قيس بن عُبَاد قال: كنت أَقدَمُ المدينة ألقى ناسًا من أصحاب الرسول صلى الله عليه و آله وسلم، فكان أحبَّهم إليَّ لقاءً أُبيُّ بنُ كعب، قال: فَقَدِمتُ زمنَ عمر إلى المدينة، فأقاموا صلاةَ الصبح، فخرج عمرُ وخرج معه رجالٌ، فإذا رجلٌ من القوم يَنظُرُ في وجوه القوم، فعَرَفَهم وأنكَرَني فَدَفَعَني فقام مقامي، فصلَّيتُ وما أَعقِلُ صلاتي، فلما صلَّى قال: يا بنيَّ، لا يَسُؤُكَ الله، إني [لم] (2) أَفعل الذي فعلتُ لجهالةٍ؛ إنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال لنا:"كونوا في الصفِّ الذي يَلِيني"، وإني نظرتُ في وجوه القوم فعرفتُهم غيرَك. وجلس، فما رأيتُ الرجالَ مَتَحَت (3) أعناقَها إلى شيء مُتُوحَها (4) إليه، فإذا هو أُبيُّ بن كعب، وكان فيما قال: هَلَكَ أهلُ العَقْد وربِّ الكعبة، هَلَك أهلُ العَقْد وربِّ الكعبة، والله ما آسَى عليهم، إنما أسَى على مَن أهلَكوا من المسلمين (5) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8604 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
قیس بن عباد سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں مدینہ منورہ آیا کرتا تھا تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ سے ملاقات کروں، مجھے ان سب میں سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ملنا سب سے زیادہ پسند تھا، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں مدینہ آیا، نمازِ فجر کے لیے اقامت کہی گئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نکلے اور ان کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تھے، لوگوں میں سے ایک شخص قوم کے چہروں کو دیکھنے لگا، اس نے انہیں پہچان لیا مگر مجھے نہ پہچانا تو مجھے (صف سے پیچھے) دھکیل دیا اور میری جگہ کھڑا ہو گیا، میں نے نماز تو پڑھی مگر (دھکے کی وجہ سے) مجھے اپنی نماز کا ہوش نہ تھا، جب وہ نماز پڑھ چکے تو انہوں نے کہا: اے میرے بیٹے! اللہ تمہارے ساتھ برا نہ کرے، میں نے جو کیا وہ نادانی کی وجہ سے نہیں کیا؛ بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں یہ ہدایت فرمائی تھی: «كونوا في الصفِّ الذي يَلِيني» ”تم میں سے وہ لوگ میرے قریب والی صف میں ہوں (جو صاحبِ عقل و دانش ہوں)“، اور میں نے لوگوں کے چہروں کو دیکھا تو تمہارے سوا سب کو پہچان لیا۔ پھر وہ بیٹھ گئے، میں نے لوگوں کو نہیں دیکھا کہ ان کی گردنیں کسی چیز کی طرف اتنی کھچی ہوئی ہوں جتنی ان کی طرف (عظمت کی وجہ سے) کھچی ہوئی تھیں، معلوم ہوا کہ وہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ تھے، اور جو باتیں انہوں نے کہیں ان میں یہ بھی تھا: ”رب کعبہ کی قسم! عہد و پیمان والے (اربابِ اقتدار) ہلاک ہو گئے، رب کعبہ کی قسم! عہد و پیمان والے ہلاک ہو گئے، اللہ کی قسم! مجھے ان کا کوئی غم نہیں، مجھے تو ان مسلمانوں کا غم ہے جنہیں انہوں نے ہلاک کر دیا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8817]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8817] [ترقيم الشركة 8707] [ترقيم العلميه 8604]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (8816) Back to Bab Next Hadith → (8818)