☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8815
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8815
فحدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حدثنا إبراهيم بن عبد الله السَّعْدي، حدثنا رَوْح بن عُبَادة، حدثنا عَوف، حدثنا أبو الصِّدِّيق قال: لما ظَفِرَ الحجّاجُ على ابن الزُّبير فقتله ومَثَّل به، ثم دخل على أم عبد الله، وهي أسماءُ بنت أبي بكر، فقالت: كيف تستأذنُ علي وقد قتلتَ ابني؟! فقال: إِنَّ ابنك أَلحَدَ في حَرَم الله، فقتلتُه مُلحِدًا عاصيًا، حتى أذاقه الله عذابًا أليمًا، وفَعَلَ به وفَعَل، فقالت: كذبت يا عدوَّ الله وعدوَّ المسلمين، والله لقد قتلته صوّامًا قوامًا بَرًّا بوالديه، حافظًا لهذا الدِّين، ولئِن أفسدتَ عليه دُنْياه، لقد أفسد عليك آخرتكَ، ولقد حدَّثَنا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: أنه يخرج من ثَقيفٍ كذَّابانِ، الآخِرُ منهما أشرُّ من الأول، وهو المُبِير، وما هو إلَّا أنت يا حجَّاجُ (1) .
Translation: طلحہ بابر
ابوالصدیق سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب حجاج (بن یوسف) سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما پر غالب آگیا اور انہیں شہید کر کے ان کے جسم کی بے حرمتی کی، تو وہ سیدنا عبداللہ کی والدہ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کے پاس گیا، انہوں نے فرمایا: ”تم مجھ سے ملنے کی اجازت کیسے مانگتے ہو جبکہ تم نے میرے بیٹے کو قتل کر دیا ہے؟!“ حجاج نے کہا: ”تمہارے بیٹے نے اللہ کے حرم میں کج روی اختیار کی تھی، اس لیے میں نے اسے ایک نافرمان ملحد کے طور پر قتل کیا ہے یہاں تک کہ اللہ نے اسے دردناک عذاب کا مزہ چکھایا“، اور اس نے ان کے بارے میں بہت کچھ کہا، تو انہوں نے فرمایا: ”اے اللہ کے دشمن اور مسلمانوں کے دشمن! تو نے جھوٹ بولا ہے، اللہ کی قسم! تو نے اسے اس حال میں قتل کیا ہے کہ وہ کثرت سے روزے رکھنے والا، راتوں کو قیام کرنے والا، اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا اور اس دین کا محافظ تھا، اور اگر تو نے اس کی دنیا برباد کی ہے تو اس نے تیری آخرت برباد کر دی ہے، اور یقیناً ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ حدیث بیان فرمائی تھی کہ: ”قبیلہ ثقیف سے دو کذاب (بڑے جھوٹے) نکلیں گے، ان میں سے دوسرا پہلے سے زیادہ برا ہوگا اور وہ مبیر (انتہائی خونخوار اور ہلاک کرنے والا) ہوگا“، اور اے حجاج! وہ تو ہی ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8815]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،عوف هو: ابن أبي جميلة، وأبو الصديق هو الناجي بكر بن عمرو، ويقال: ابن قيس» [ترقيم الرساله 8815] [ترقيم الشركة 8705]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (8814) Back to Bab Next Hadith → (8816)