☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8804
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8804
أخبرني الحسين بن حَليم (2) المروَزي، أخبرنا أبو الموجِّه، أخبرنا عَبْدانُ (3) ، أخبرنا عبد الله، أخبرنا سفيان، عن المغيرة بن النُّعمان، حدثنا عبد الله بن يزيد الباهِليّ، حدثنا الأحنَف بن قيس قال: كنتُ بالمدينة فإذا أنا برجل يَفِرُّ الناسُ منه حين يَرَونَه، فقلت: ما أنت؟ قال: أنا أبو ذرٍّ، صاحبُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قلت: ما يُفِرُّ الناسَ منك؟ قال: أنهاهم عن الكُنوز بالذي كان يَنهاهم رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، قال: قلت: فإنَّ أُعطِياتِنا قد ارتفَعَت اليومَ وبَلَغَت، هل تخافُ علينا شيئًا؟ قال: أمَّا اليومَ فلا، ولكنها تُوشِكُ أن تكون أثمانَ دِينِكم، فإذا كانت أثمانَ دينِكم فدَعُوها وإيَّاكم (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8591 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
احنف بن قیس سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں مدینہ منورہ میں تھا کہ اچانک میری نظر ایک ایسے شخص پر پڑی جسے دیکھتے ہی لوگ بھاگ کھڑے ہوتے تھے، میں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا صحابی ابوذر ہوں، میں نے عرض کیا: لوگ آپ سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں انہیں خزانے جمع کرنے سے اس طرح منع کرتا ہوں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انہیں منع فرمایا کرتے تھے، میں نے عرض کیا: آج تو ہمارے وظائف اور آمدنی بہت بڑھ چکی ہے، کیا آپ کو ہمارے بارے میں کسی چیز کا خوف ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”آج کے دن تو نہیں، لیکن عنقریب یہ وظائف تمہارے دین کی قیمت بن جائیں گے، پس جب یہ تمہارے دین کی قیمت بن جائیں تو انہیں چھوڑ دینا اور ان سے بچ کر رہنا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8804]
تخریج الحدیث
«صحيح، وهذا إسناد محتمل للتحسين من أجل عبد الله بن يزيد الباهلي» [ترقيم الرساله 8804] [ترقيم الشركة 8694] [ترقيم العلميه 8591]
الحكم على الحديث
صحيح
Grade: صحيح
← Previous Hadith (8803) Back to Bab Next Hadith → (8805)