حدثنا أبو محمد المُزَني، حدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي، حدثنا واصل بن عبد الأعلى، حدثنا محمد بن فُضَيل، حدثنا أبو مالك الأشجعي، عن أبي الشَّعثاء قال: خَرَجْنا مع أبي مسعود الأنصاري، فقلنا له: اعهَدْ إلينا، فقال: عليكم بتقوى الله ولزومِ جماعةِ محمدٍ صلى الله عليه و آله وسلم، فإنَّ الله تعالى لن يجمعَ جماعةَ محمدٍ على ضلالة، وإنَّ دينَ الله واحدٌ، وإياكم والتلوُّنَ في دينِ الله، وعليكم بتقوى الله، واصبِروا حتى يستريحَ بَرٌّ أو يُستراحَ من فاجر (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وقد كتبناه مسنَدًا من وجهٍ لا يصح على شرط هذا الكتاب:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8545 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ابو الشعثاء کہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ نکلے تو ہم نے ان سے عرض کیا: ہمیں کوئی وصیت کیجیے، تو انہوں نے فرمایا: تم پر اللہ کا تقویٰ اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جماعت کے ساتھ وابستگی لازم ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی جماعت کو کبھی گمراہی پر جمع نہیں کرے گا، اور بے شک اللہ کا دین ایک ہی ہے، اور دینِ الہی میں رنگ بدلنے (تلوّن مزاجی) سے بچو، اور تقویٰ اختیار کرو، اور اس وقت تک صبر کرو جب تک کہ کوئی نیک آدمی (موت کے ذریعے) راحت نہ پا لے یا کسی بدکار سے (اس کی ہلاکت کے ذریعے) راحت نہ مل جائے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8756]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8756] [ترقيم الشركة 8648] [ترقيم العلميه 8545]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح