حدثنا علي بن حَمْشاذَ العَدْل، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا مُسلِم بن إبراهيم، حدثنا سُوَيد أبو حاتم اليَمَامي، عن يحيى بن أبي كَثير، عن زيد بن سلَّام، عن أبيه، عن جدِّه: أنَّ حُذيفةَ بن اليَمَان لما احتُضِر أتاه ناسٌ من الأعراب، قالوا له: يا حذيفةُ، ما نراكَ إلَّا مقبوضًا، فقال لهم: غِبٌّ مسرور، وحبيبٌ جاء على فاقةٍ، لا أَفلحَ من نَدِمَ، اللهمَّ إني لم أشارِكْ غادرًا في غَدْرتِه، فأعوذُ بك اليوم من صاحب السُّوء. كان الناس يَسألون رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم عن الخير، وكنتُ أسألُه عن الشرِّ، فقلت: يا رسولَ الله، إنا كنا في شرٍّ، فجاءنا اللهُ بالخير، فهل بعد ذلك الخير شرٌّ؟ قال: فقال:"نَعَم" قلت: وهل وراءَ ذلك الخيرِ من شرٍّ؟ قال:"نَعَم" قلت: كيف؟ قال:"سيكون بعدي أئمَّةٌ لا يَهتَدُون بهَدْيي، ولا يَستنُّون بسُنَّتي، وسيقوم رجالٌ قلوبُهم قلوبُ شياطين (2) في جُثْمان إنسان" فقلت: كيف أصنعُ إن أدرَكَني ذلك؟ قال:"تسمعُ للأميرِ الأعظمِ، وإن ضَرَبَ ظهرَك وأَخَذَ مالَك" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8533 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے ان کے والد کی سند سے ان کے دادا سے روایت ہے کہ جب سیدنا حذیفہ کی وفات کا وقت قریب آیا تو کچھ لوگ ان کے پاس آئے اور کہنے لگے: اے حذیفہ! ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ کی روح قبض ہونے والی ہے، انہوں نے کہا: ایک خوشی جو دیر سے آئی، اور ایک محبوب جو ضرورت کے وقت پہنچا، وہ شخص کبھی فلاح نہیں پائے گا جو (دنیا چھوڑنے پر) نادم ہو، اے اللہ! میں نے کبھی کسی غدار کی غداری میں اس کا ساتھ نہیں دیا، پس آج میں تجھ سے برے ساتھی سے پناہ مانگتا ہوں، (پھر کہا:) لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے خیر کے بارے میں سوال کرتے تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے شر کے بارے میں پوچھا کرتا تھا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم شر میں مبتلا تھے، پھر اللہ نے ہمیں خیر عطا فرمائی، تو کیا اس خیر کے بعد پھر کوئی شر ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“، میں نے عرض کیا: کیا اس خیر کے پیچھے بھی کوئی شر ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“، میں نے پوچھا: وہ کیسے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے جو نہ میری ہدایت پر چلیں گے اور نہ میری سنت کی پیروی کریں گے، اور عنقریب ایسے لوگ کھڑے ہوں گے جن کے دل انسانی جسموں میں شیطانوں کے دل ہوں گے“، میں نے عرض کیا: اگر میں اس صورتحال کو پا لوں تو کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم امیرِ اعظم کی بات سننا اور ماننا، اگرچہ وہ تمہاری پیٹھ پر مارے اور تمہارا مال چھین لے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8743]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لجهالة سويد أبي حاتم اليمامي، فإننا لم نتبينه، وسلّام بن أبي سلام والد زيد مجهول الحال، وأبو سلام» [ترقيم الرساله 8743] [ترقيم الشركة 8636] [ترقيم العلميه 8533]
Grade: حديث حسن